تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"حُرُوف" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں حُرُوف کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
حُرُوف کے اردو معانی
اسم، مذکر، جمع
- بہت سارے حرف، احرف
-
(تصوّف) اعیان کے حقایق بسیطہ کو کہتے ہیں
مثال • ہیں جو یہ عرصۂ کاغذ پہ حروف و حرکاتیہی لشکر ہے فوج ، یہی خیل و خدم ( ۱۸۷۲، مراۃ الغیب ، ۲ ). عرب کے مختلف قبائل میں الفاظ ، مخارج حروف ، اعراب ، اوزان میں اختلاف تھا . ( ۱۹۰۴، مقالات شبلی ، ا : ۱۷ ).
شعر
کیونکر نہ لطف بادہ کشی کا ہو آب میں
بارش میں جو حروف ہیں وہ ہیں شراب میں
تمہیں پتا ہے مرے ہاتھ کی لکیروں میں
تمہارے نام کے سارے حروف بنتے ہیں
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔ
بارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
Urdu meaning of huruuf
- Roman
- Urdu
- bahut saare harf, ahruf
- (tasavvuph) ayaan ke haqqaa yak basiita ko kahte hai.n
English meaning of huruuf
Noun, Masculine, Plural
- letters of (the alphabet)
हुरूफ़ के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग, बहुवचन
حُرُوف کے مرکب الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
حُرُوفِ مَدَّہ
(قواعد) وہ حروف جو دوسرے حروف کی آوازوں کو لمبا کردیں : ا ، و ، ی ، ماقبل مفتوح ، مضموم ، مکسور ، علی الترتیب .
حُرُوفِ عِلَّت
(قواعد) وہ حروف، جو کسی حروف صحیحہ کو متحرک کرے، ا، و، ی میں سے کوئی ایک: مصونہ، (ا، و، ی، جب کسی لفظ میں دوسرے حرف کے مابعد آئیں تو حروف علت ہو جاتے ہیں)
حُرُوفِ مُغَیَّرہ
(قواعد) وہ حروف جن کے پہلے قابلِ امالہ (الف یا ہائے مختفی پر ختم ہونے والے) اسماء اور صفات میں امالہ واقع ہوجاتا ہے ، جیسے : سے ، تک ، پر ، کا ، کو ، کے ، نے ، میں .
حُرُوفِ فُجائِیَّہ
(قواعد) وہ الفاظ جو جوش یا جذبے میں بے ساختہ زبان سے نکل جاتے ہیں جیسے : ہیں ہیں ، واہ ، اوہو ، ہائے وغیرہ . مختلف جذبات و تاثرات کے لیے الگ الگ حروف مستعمل ہیں .
حُرُوفِ تَہَجّی
کسی رسم تحریر کے بنیادی اجزا جو اصوات و حرکات کے ترجمان ہوتے ہیں اور جن سے الفاظ بنائے جاتے ہیں
حُرُوفِ طَرْفِیَّہ
(تجوید) وہ حروف جن کا مخزج زبان کا کنارہ ہے ، زبان کے کنارے سے ادا ہونے والے حروف .
حُرُوفِ تَعَجُّب
(قواعد) وہ کلمات جو حیرت و تعجّب کے موقع پر بولتے ہیں ، مثلاً اجی نہیں ، ہائیں ، ارے ، اوہو وغیرہ .
حُرُوفِ تَن٘بِیہ
(قواعد) وہ حروف جو دھمکانے اور خبردار کرنے کے موقع پر بولے جاتے ہیں ، جیسے : دیکھو : دیکھوں گا ، ٹھر تو سہی ؛ اچھّا بچہ وغیرہ .
حُرُوفِ مُتَوَسِّطَہ
(تجوید) وسط میں نقطہ رکھنے والے حروف ، درمیانی نقطہ کے حروف ، مثلاً ج ، چ ، ن .
حُرُوفِ بَعِیدُ الصَّوت
(تجوید) وہ حروف جن کی آوازیں ایک دُوسرے سے الگ ہوں، جن کے مخارج بالکل مختلف ہوں، مثلا ح، ج، د
حُرُوفِ مَہْمُوسَہ
(تجوید) وہ حروف جن کو ادا کرتے وقت آواز میں ہمس یعنی پستی اور کمزوری پائی جاتی ہے ، یہ دس ہیں اور ان کا مجموعہ فَحثَہ ، شخص ، سکّت ہے .
حُرُوفِ مُتَشابِہ
(قواعد) وہ حروف تہجی جو بناوٹ میں ہم شکل ہوتے ہیں لیکن اپنے نقطوں کے فرق سے پہچانے جاتے ہیں، جیسے ب،پ،ت،ث اور ج، چ، ح، خ وغیرہ
حُرُوفِ تَفْرِیع
(قواعد) جب کلام سابق سے کوئی امر مستنبط کریں یا نتیجہ نکالیں یا فیصلہ دیا جائے تو اصل بیان اور فیصلہ یا نتیجے دونوں اجزا کو مربوط کرنے والے درمیانی کلمے کو حرف تفریع کہتے ہیں ، حروف اس کی جمع ہے . جیسے : پس ، لہٰذا ، چناچہ وغیرہ .
حُرُوفِ رِخْوَہ
(تجوید) ایسے حروف جن کی آواز کو ادا کرنے میں کوئی رگڑ پیدا نہیں ہوتی بلکہ سان٘س بآسانی خارج ہوتا ہے ، جیسے : ا ، ہ ، ج وغیرہ .
حُرُوفِ تَعْظِیم
(قواعد) وہ کلمات جن سے کسی کی بڑائی یا بُزرگی کا پاس و اظہار مقصود ہو ، جیسے : حضرت ، قبلہ ، حضور ، عالی جاہ وغیرہ .
حُرُوفِ مُتَشابِہَہ
(قواعد) وہ حروف تہجی جو بناوٹ میں ہم شکل ہوتے ہیں لیکن اپنے نقطوں کے فرق سے پہچانے جاتے ہیں، جیسے ب،پ،ت،ث اور ج، چ، ح، خ وغیرہ
حُرُوفِ عالِیات
(تصوّف) شیون ذاتیہ اور اعیانِ ثابتہ کہ کہتے ہیں کہ جو غیب الغیب میں پوشیدہ ہیں جیسے کہ درخت گٹھلی میں .
حُرُوفِ مَواضِع
(قواعد) وہ حروف جو کثرت اور ظرفیت کے واسطے مستعمل ہیں جیسے : لاخ (سن٘گلاخ) ، زار (لالہ زار) ، سار (کوہسار) ، دان (اوگالدان) ، خانہ (بگھی خانہ) ، سالہ (دھرم سالہ) وغیرہ .
حُرُوفِ غَیر مُتَشابِہ
(قواعد ، تجوید) وہ حروف جن کی شکل ایک دوسرے سے ملتی جلتی نہ ہو جیسے : ب، ج وغیرہ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'adaavat
'अदावत
.عَداوَت
hostility, malice, enmity, animosity
[ Ham logon mein adavat hoti hai lekin jaan ka dushman koi kahan hota hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
imkaan
इम्कान
.اِمْکان
possibility, probability
[ March April ke mahine mein chechak hone ka imkan zyada rahta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aarii
'आरी
.عاری
free (from), empty
[ Koi aql se aari bhale hi ho pet se khali nahin hota ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aariz
'आरिज़
.عارِض
side of the face, cheeks
[ Shayar ne mahboob ke aariz ki tarif mein zamin aur asman ek kar diye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ibrat
'इबरत
.عِبْرَت
one from whom a lesson can be learnt
[ Burayi ka anjam kabhi-kabhi bura bhi hota hai hamen usse ibrat hasil karna chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
faal
फ़ाल
.فَال
omen, augury, presage with the help of some occult, etc. book
[ Aurton ki baayen aankh phadakna achcha faal mana jata hai jabki mardon ki baayen aankh phadakna bura faal mana jata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHavaatiin
ख़वातीन
.خَواتِین
ladies, women
[ Barsaat, dhoop vaghaira mein shahri khavatin chatri ka istemaal karti hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ajab
'अजब
.عَجَب
astonishing, strange, extraordinary
[ Mulk ke siyasi halat ne ajab mod le liya hai kuchh kaha nahin ja sakta ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jaraa.im
जराइम
.جَرائِم
crimes, offences, faults, sins
[ Aajkal muashare mein jaraim bahut zyada badh gaye hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ubuur
'उबूर
.عُبُور
crossing a stretch of land or water
[ Zindagi mein kabhi-kabhi mushkilat ka dariya bhi uboor karna padta hai isse ghabrana nahin chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (حُرُوف)
حُرُوف
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔