تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"زَبَرْدَسْت" کے متعقلہ نتائج

زَبَرْدَسْت

غلبہ و قوّت رکھنے والا، تسلط جمانے والا، زور آور

زَبَرْدَسْت ہونا

بہت طاقتور ہونا، حاوی ہونا

زَبَرْدَسْت سے زَبَرْدَسْت

طاقت ور سے طاقت ور، بہت زیادہ شان و شوکت والا، سورما، بہادر

زَبَرْدَسْت کا بِیگَھہ سو بِسْوے کا

زبردست آدمی کا حِصّہ بھی بڑا ہوتا ہے.

زَبَرْدَسْتی

کسی بات یا کام پر مجبور کرنا، خلاف مرضی کوئی کام لینا، جبر و قہر

زَبَرْدَسْت کَرنا

نامنصفانہ اہمیت دینا، ہمت بڑھانا، طاقتور ٹھہرانا

زَبَرْدَسْت پَڑنا

بھاری پڑنا، غالب رہنا، زوردار ہونا

زَبَرْدَسْت سُورْما

بہت بہادر ، بہت طاقت ور.

زَبَرْدَسْتی کا سَودا ہونا

جبر سے کوئی کام کرنا، مجبوری، بد دلی، بیکاری کا مشغلہ، خوامخواہ کا بیکار کا مشغلہ

زَبَرْدَسْت کی جورُو سَب کی دادی، غَرِیب کی جورُو سَب کی بھابی

غریب کا ساتھی بھی سب میں کم رتبہ اور زبردست کا یار سب پر زبردست ہوتا ہے

زَبَرْدَسْتی پَنا

زبردستی کرنے کی حالت یا کیفیت، ظُلم

زَبَرْدَسْتی کَرْنا

ظُلم یا زیادتی کرنا، جبر کرنا

زَبَرْدَسْتی چَلْنا

زور چلنا، بس یا قابو ہونا

زَبَرْدَسْتی پَکَڑ لانا

بزور طاقت گرفتار کرکے لے آنا، اٹھا کر لے آنا

زَبَرْدَسْتی چِھین لے جانا

اغوا کرلینا، اُٹھاکر لے جانا

زَبَرْدَسْتی چِھین لینا

جھپٹَا مارنا، این٘ٹھ لینا، ظُلم سے لے لینا

زَبَرْدَسْتی قَبُول کَرانا

جبر کرنا، زیادتی کرنا، دِھینگا دِھینگی کرنا

زَبَرْدَسْتی بَھگا لے جانا

کسی کی مرضی کے بغیر اُس کو بھگا کر لے جانا، بغیر رضامندی لے اُڑنا، جبراً پُھسلا کر یا بہکا کر یا دھمکی دے کر کسی عورت وغیرہ کو گھر سے نِکال لے جانا، دباؤ ڈال کر بھگا لے جانا، اغوا کرنا، مرضی کے خِلاف لے بھاگنا

زَبَرْدَسْتی پَکَڑْ بُلانا

حکومت کے زور سے گرفتار کراکے بُلانا، بِلا مرضی دباؤ کے ذریعہ بُلوا لینا

زبردست مارے اور رونے نہ دے

ایسے موقع پر مستعمل جب کوئی شخص ظلم یا زیادتی کرے اور حرفِ شکایت بھی ادا نہ کرنے دے

زَبَردَسْت کا ٹھینگا سَر پَر رَہنا

رک : زبردست کا ٹھینگا سَر پر.

زبردست سب کا جنوائی

زبردست کا حُکم سب مانتے ہیں، زبردست کو ہر طرح کا غلبہ ہوتا ہے، زبردست جو چاہے سو کرے

زبردست کا ٹھینگا سر پر

طاقتور اور صاحبِ اقتدار آدمی کے سامنے زور نہیں چلتا، قوت والے کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا پڑتا ہے، اس کی ماننی پڑتی ہے

زبردست کی لاٹھی سر پر

طاقتور اور صاحبِ اقتدار آدمی کے سامنے زور نہیں چلتا، قوت والے کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا پڑتا ہے، اس کی ماننی پڑتی ہے

زَبَردَسْت کے بِسْوے بِیس

صاحبِ قوّت و اثر ہمیشہ غالب رہتا ہے.

زَبَردَسْت کے بِیْسیوں بِسْوے

صاحبِ قوّت و اثر ہمیشہ غالب رہتا ہے.

زَبَردَست کی لاٹھی سَر پَر

زبردست کا سب کہا مانتے ہیں

زَبَردَسْتی سے

forcibly, by violence, high-handedly, unjustly

ہاتھی کا دانْت، گھوڑے کی لات، زَبَردَست کا چُنگَل

یہ سب چیزیں بڑی خطرناک ہوتی ہیں، بطور بد دعا بھی استعمال ہوتا ہے

غرِیب کی جورُو سَب کی بھابی، زَبَردَسْت کی جورُو سَب کی دادی

غریب کا ساتھی بھی سب میں کم رتبہ اور زبردست کا یار سب پر زبردست ہوتا ہے

زَبَرْدَسْت کے مترادفات

زَبَرْدَسْت

اصل: فارسی

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone