’’مشین‘‘ سے متعلق الفاظ
’’مشین‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آلاتِ رَصَدی
(فلکیات) ستاروں کا مشاہدہ کرنے کی کل یا مشین
آلاتِ رَصَدِیَہ
(فلکیات) ستاروں کا مشاہدہ کرنے کی کل یا مشین
پَوَن چَکّی
وہ چکی جو ہوا سے گردش کرتی ہے اور جس سے آٹا پیسنے یا کوئی پمپ مشین وغیرہ چلانے کا کام لیا جاتا ہے
خَلائی جَہاز
وہ گاڑی یا آلہ جو خلائی پرواز کے لیے تیار کیا جاتا ہے، خلائی طیارہ
خَلائی طَیّارَہ
وہ گاڑی یا آلہ جو خلائی پرواز کے لیے تیار کیا جاتا ہے، خلائی جہاز
دُوربِیْن
دور تک پہنچنے والی، دور کی چیز دیکھنے والی، دور رَس
گاوِ خَراس
(خر بمعنی بڑا اور آس بمعنی چکی) چکی یا کولھو کا بیل
مِنجَنِیق
(جدید آتشیں آلات کی ایجاد سے پہلے کی لڑائیوں میں) بڑے بڑے پتھر دور تک پھینکنے یا مارکر قلعوں کی دیوار توڑنے کی ایک کل، کمان کی شکل کی ایک بڑی گوپیا یا فلاخن، جس سے بڑے بڑے پتھر پھینک کر (جرثقیل کے اصول کے مطابق) قلعے وغیرہ کی دیوار پر مارتے اور اسے توڑتے تھے