اشتقاق
’’عَبَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِعْتِبار
کسی بات کے سچ یا درست ہونے کا یقین، یقین
اِعْتِبارات
اعتماد، بھروسا اعتبارکی جمع
تَعْبِیر
مفہوم، منشا، مراد، وضاحت، تشریح، معنی
عِبارات
تعبیر، ترکیب، بیان کرنا، نکل جانا، گزر جانا، وہ مطلب جو نثر میں بیان کیے جائے
عَبْر
خواب کی تعبیر کہنا، انجام کی خبر دینا
عِبْری
۱. سامی زبان کی شاخ ، عبرانی ، عربی شاخ ایک کی ایک قدیم زبان جس میں حضرت موسیٰ ہر توریت نازل ہوئی .
عَبُوْر
راستہ خصوصاً پانی کا راستہ یا پل وغیرہ پار کرنے کا عمل، گزر، طے، گزرنا، پار اترنا
عُبُور
(مجازاً) کسی علم یا فن پر حاوی ہونے کی حالت، مہارت، وسیع النظری
عَبِیر
مشک، گلاب اورصندل وغیرہ سے تیّارکیا ہوا سفوف جوکپڑوں پرچھڑکتے ہیں، ایک خوشبودار مرکب سفوف
عَبِیرا
مشک، گلاب اورصندل وغیرہ سے تیّارکیا ہوا سفوف جوکپڑوں پرچھڑکتے ہیں، ایک خوشبودار مرکب، سفوف، عبیر
مَعابِر
دریا سے پار اُترنے کی جگہیں، رہ گزر، گھاٹ، پل، عبور کرنے کا ذریعہ، کشتیاں
مُعَبِّر
خواب کی تعبیر بتانے والا، تعبیر دینے والا
مُعَبَّرَہ
تعبیر کیا ہوا ، شرح کیا ہوا (خواب) ۔
مَعْبَر
دریا عبور کرنے کی جگہ، گھاٹ، پل، گزرگاہ، ساحل
مِعْبَر
دریا پار کرنے کا ذریعہ یا سواری، کشتی، جہاز نیز پل وغیرہ
مُعْتَبَر
(مجازاً) راز کے کام کرنے والا شخص
مُعْتَبَریَت
معتبر ہونے کی حالت، اعتبار، ساکھ، ثقاہت