اشتقاق
’’عَبَدَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِعْباد
بندگی یا غلامی، بندہ یا غلام بنانا
عابِد
عبادت کرنے والا، عبادت گزار
عابدہ
عابد کی تانیث، عبادت گزارخاتون، پرہیزگارعورت
عِبادات
غلامی، بندگی، (اصطلاحاً) خدا کی پرستش خصوصاً مذہبی ارکان جو خدا کی اطاعت اور پرستش کے لیے ادا کیے جائیں
عِبادَت
(اصطلاحاََ) خدا کی پرستش خصوصاََ مذہبی ارکان جو خدا کی اطاعت اور پرستش کے لیے ادا کیے جائیں.
عِبادَتِی
عبادت گزار، عابد، زاہد، اللہ والا
عُبّاد
عابد (رک) کی جمع ، بہت سے عبادت کرنے والے ، ذکرِ الہی میں سرگرم رہنے والے.
عَبْد
اللہ کے نام کے ساتھ لگاتے ہیں: عبد اللہ، عبد الکلام
عَبدِیَت
عبد ہونے کی حالت، بندگی، غلامی
عُبُودَت
(تصوّف) سالک کا اپنے نفس کو رب کی عبادت کے لیے حاضر کرنا اور عبادت کرنا ، پرستش ، بندگی.
عُبُودِیَت
بندگی، اطاعت، بندہ ہونا، عبد ہونا، خادم ہونا، خدمت گزار ہونا
عُبَید
بندہ، غلام، بندگی کرنے والا، چھوٹا سا غلام، کمتربندہ، عاجزبندہ، غریب آدمی
مُتَعَبِّد
عبادت کرنے والا، عبادت گزار، عابد
مُتَعَبَّد
عبادت کی جگہ، عبادت خانہ، معبد
مَعابِد
عبادت خانے، عبادت گاہیں، مسجدیں، آتش کدے، شوالے، مندر، گرجا وغیرہ
مُعَبَّد
عبادت کرنے والا، پجاری، پرستش کرنے والا
مَعْبَد گاہ
عبادت کرنے کی جگہ ، معبد خانہ
مَعْبَدَہ
معبد، بت خانہ، عبادت خانہ
مَعْبُود
جس کی عبادت کی جائے، جس کی بندگی کی جائے
مَعْبُودِیَت
معبود ہونا، خدا ہونا، خدائی، کبریائی، حقانیت