اشتقاق
’’عَمَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِعْمار
(مراداً) دوسرے ملک کو نو آبادی بنا کر اس سے تمتع حاصل کرنا
تَعْمِیر
عمارت بنانا، نئے سرے سے مکان بنانا، عمارت بنانے کا عمل
تَعْمِیرات
عمارت بنانا، نئے سرے سے مکان بنانا، عمارت بنانے کا عمل
تَعْمِیری
تعمیر سے متعلق، عمارتی، تعمیر کا
عامِر
معمور نیز زرخیز زمین وغیرہ
عامِرَہ
زرخیز، بارآور، کثیر، وافر، بادشاہی، بادشاہ کا، شاہی
عِمارَت
مکان، گھر، دوکان یا کوئی بھی تعمیر جو دیواروں اور چھتوں پر مشتمل ہو
عِمارَتی
عمارت کا، عمارت سے متعلق، مکان، گھر، دوکان یا کوئی بھی تعمیر جو دیواروں اور چھتوں پر مشتعمل ہو اس سے متعلق
عُمَر
جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے خلیفہ کا نام ہے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
عُمْر
زندگی کی ابتدا سے لے کر انتہا تک کا یا کسی درمیانی منزل تک کا زمانہ
عِمْران
پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کا نام
عُمْرَہ
فریضۂ حج کے علاوہ کسی وقت بھی احرام باندھ کر خانہ کعبہ کا طواف اور سعی مابین صفا و مروہ
عُمْری
تامدّت العمر، تا حیات، زندگی بھرکے لیے
عُمْریں
زندگی کی ابتدا سے لے کر انتہا تک کا یا کسی درمیانی منزل تک کا زمانہ، عرصہ
مُسْتَعْمَر
آبادی چاہا ہوا نیز نو آبادی، کالونی
مُسْتَعْمِر
آبادی چاہنے والا ؛ (سیاسیات) نوآباد کار ، نو آبادکاری کے بعد وہاں سے جانے والا ، سامراجی
مُسْتَعْمَرات
مستعمر کی جمع، سیاسیات: نوآبادیات
مُسْتَعْمَرَہ
آبادی چاہا ہوا، سیاسیات: نوآبادی
مُعْتَمِر
زائر، فقہ: عمرہ کرنے والا
مِعْمار
(کسی ادارے یا ملک کو) بنانے والا، بانی، بنیاد رکھنے والا، نشو و نما کرنے والا
مِعْماری
معمار کاپیشہ، معمار کا کام یا فن، عمارت تعمیر کرنے کا پیشہ، عمارت سازی، راج گیری، خانہ سازی نیز معماری کے کام کی اُجرت
مُعْمَر
(ہبہ کی ایک قسم) عمری یعنی مشروط ہبہ میں بلا عرض کوئی چیز دینے والا
مُعَمَّر
عمر رسیدہ، بوڑھا، بڑی عمر کا، کہن سال
مَعْمُورِیَت
آبادی ، چہل پہل ، رونق ، استحکام ۔