اشتقاق
’’غَرَبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِغْراب
حیرت یا تعجب، حیرت کرنا، اچنبھے میں آنا
اَغْرَب
زیادہ حیرت انگیز، عجیب تر، نہایت عجیب، اعجب
تَغْرِیب
(وطن سے) دور کرنا، دیس سے نکال دینا، مسافرت پر آمادہ کرنا
غارِب
ڈوب جانے والا ، غروب ہونے والا ، دور ہو جانے والا.
غَرائِب
نادر اشیا، عجیب و غریب چیزیں یا باتیں، عجائب
غَرابَت
عجیب و غریب ہونا ، دور کی کوڑی لانا ، عمومیت سے دور ، ندرت ، انوکھا پن .
غَرْب
سورج ڈوبنے کی سمت، مغرب، پچھم
غُرَبا
اجنبی آدمی، مسافر لوگ، پردیسی
غَرْبی
مغرب کی سمت کا، پچھم کا، مغربی ممالک کا، یورپ کا، مغربی
غُرُوب
چاند سورج وغیرہ کے ڈوبنے کی جگہ یا سمت، مغرب، پچھم
غَرِیبانَہ
غریبوں کے لائق ، ادنیٰ درجے کا ، بہت معمولی.
غَرِیبی
مسافرت، وطن سے دوری، پردیس
مُسْتَغْرِب
ملک کا وہ باشندہ یا وہ غیر مغربی شخص، جو اپنی وضع یا حرکات و سکنات میں مغربیت ظاہر کرنا چاہتا ہو یا مغربی علوم و فنون میں خصوصی مہارت رکھتا ہو
مَغارِب
مغرب کی جمع، مراد: مغرب کی طرف کے علاقے یا سمتیں
مَغْرِب
سورج ڈوبنے یا غروب ہونے کا وقت، شام
مَغْرِب زَدگی
مغربیت زدہ ہونا، مغربی پن، مغرب کی حالت
مَغْرِب کا وَقت
نماز مغرب کا وقت جو دعا کی قبولیت کا وقت خیال کیا جاتا ہے ، گڑگڑانے کا وقت ،دعا کا وقت
مَغْرِبی
مغرب کا رہنے والا شخص، یورپ، افریقہ یا مراکش کا باشندہ، یوروپی
مَغْرِبَین
دونوں مغرب، مغرب تا مغرب، پورا عالم، ساری دنیا