اشتقاق
’’حَلَفَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِحْلاف
حلف اٹھوانا، قسم دینا یا لینا
حَلْف
قسم کھانا خدا کی یا کسی اور کی، سوگند لینا، قسم، سوگند (اردو میں بفتح اول ودوم ہے مستعمل)
حَلْفا
ایک گھاس ہے کہ پانی میں پیدا ہوتی ہے اس سے چٹائی اور کاغذ وغیرہ بناتے ہیں مکّے کے قریب حلفیہ نامی ایک مقام ہے وہاں پیدا ہوتی ہے
حَلْفاً
از روئے قسم، قسمیہ، قسم کھا کر، قسم سے
حَلْفِیَہ
حلف کے تحت ، قسم کے ساتھ، حلف اٹھاتے ہوئے، قسم کھاتے ہوئے، قسمیہ، حلفی
حَلّاف
بہت قسم کھانے والا، حلف اٹھانے کا عادی
حَلِیف
وہ جس نے دوسرے کی امداد کا حلف اٹھایا ہو، ساتھی، رفیق
مُحالِف
حلف اٹھانے والا، حلف اُٹھا کر شریک بننے والے، اتحادی، حلیف، عہد کرنے والا
مُحالَفَت
کسی معاہدے میں شریک ہونا، اتحادی بننا، محالفہ
مُحالَفَہ
آپس میں حلف اٹھانا، حلف اٹھا کر کسی بات کا عہد کرنا، معاہدہ کرنا
مُحْلِفَین
(ہیئت) کوکب کلب الا کبر میں شامل دو ستاروں (حضار اور وزن) کے نام، ستارہ سہیل سے پہلے طلوع ہونے والے دو ستاروں کے نام