اشتقاق
’’حَمِدَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَحْمَد
حمید تر، قابل تعریف، قابل تحسین
اِحْمَدِیَّت
فرقہؑ احمدی یا قادیانی کا مسلک
اَحْمَدِیَّہ
فرقہ جعفری کا ایک گروہ (۸۰۲ ء)، جو ساتویں امام، حضرت موسی کاظم کے بعد ان کے بڑے بیٹے حضرت احمد کو امام برحق مانتا تھا اور امام علی رضا کی امامت کا منکر تھا
تَحْمِید
(اللہ کی) حمد (تعریف) بیان کرنے کا عمل
حامِد
تعریف کرنے والا، ستائش کرنے والا، حمد کرنے والا، خدا کی تعریف کرنے والا
حامُود
حمد کرنے والا، مدّاح، تعریف کرنے والا
حمائد
حمیدہ کی جمع، اچھی اور قابل تعریف (خصلتیں)
حَمْد
کلام (نثر یا نظم) کا وہ حصہ یا جزو جس میں خدا کی تعریف و سپاس ہو
حَمّاد
بہت زیادہ حمد و تعریف کرنے والا
حَمُود
جس کی تعریف کی جائے، سراہا ہوا، تیز حمد کرنے والا
مَحامِد
تعریفیں، اچھائیاں، نیک خصلتیں، اوصاف حمیدہ
مُحَمّد
نبیٔ آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی (اسلامی ناموں کے ساتھ برکت کے لیے مستعمل)
مُحَمَّدی
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا، اسلامی، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیرو، مسلمان،
مَحْمُود
۱۔ سراہا گیا ، تعریف کیا گیا ، قابل تعریف ، لائق ستائش ، جس کی سب تعریف کریں
مَحْمُودَہ
تعریف کی گئی، سراہی گئی، لائق تعریف، پسندیدہ
مَحْمُودی
ایک قسم کی باریک ململ، تن زیب ، بافتہ سے کسی قدر بہتر قسم کا کپڑا