اشتقاق
’’خَصَّ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِخْتِصاصی
اختصاص کی طرف منسوب یا اس سے وابستہ : خاص، مخصوص
بِالتَّخْصِیص
بالخصوص، خاص طور پر، خاص کر، خصوصاً
تَخَصُّص
خصوصیت، خاص کرنے یا ہونے کا عمل. مختص
تَخْصِیص
خصوصیت، خاص کرنا، مخصوص کرنا یا ہونا
خاص
ایک وضع کا ایک طرف سے چکنا سوتی کپڑا جو ململ سے موٹا اور لٹّھے سے پتلا ہوتا ہے، خاصہ
خاصا
بادشاہوں یا امیروں کا کھانا
خاصان
خاص لوگ، خاص الخاص، تراکیب میں مستعمل
خَاصَّہ
کوئی خصوصیت، خوبی یا برائی جو کسی سے نمایاں طور پر نسبت رکھتی ہو
خاصْگی
(خاصہ میں یائے نسبت اضافہ کی) بادشاہوں کے پاس اٹھنے بیٹھنے والا، مصاحب، امیر و بادشاہ کا خزانچی، بادشاہ اور امرا کا مصاحب، رسالدار، سپہ سالار، خزانچی
خَاصَہ
بادشاہوں یا امیروں کا کھانا
خاصِیَت
خصوصی تاثیر، خاص اثر، خلقی وصف، فطری افتاد
خَصائِص
خاصیتیں، عادات، خوبیاں، صفات
خَواص
(امیروں کا). مصاحب، ہم صحبت، ہم جلیس.
خَواصی
ہودے کے پیچھے وہ جگہ جہاں امرا کی سواری کے وقت ان کا خاص ملازم یا مصاحب بیٹھتا ہے، عماری کی پچھلی نشست
مُتَخَصِّص
(کسی کام یا امر میں) خصوصیت رکھنے والا، کسی علم یا فن کا ماہر خصوصی
مُخْتَص
خاص کیا گیا، خاص کیا ہوا، مخصوص
مُخَصَّص
تخصیص کیا گیا، جس کے ساتھ کوئی خصوصیت برتی گئی ہو
مُخَصِّص
تخصیص کرنے والا ، مختص کرنے والا
مَخْصُوص
خاص کیا گیا، نامزد کیا گیا، خاص، خصوصی، جداگانہ، یکتا
مَخْصُوصاً
خصوصی طور پر، خاص طور سے، بالخصوص