اشتقاق
’’خَلَصَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِخْلاص
(دینی یا دنیوی عمل میں) بے لوثی، نیک نیتی، خلوص، غرض کے شائبے سے نیت کا پاک و صاف ہونا
اِسْتِخْلاص
(کسی قید یا پابندی سے) نجات، آزادی، جان چھڑانا
تَخَلُّص
شاعر کا مختصر نام جسے وہ اپنے اشعار میں، یا کلام میں اصل نام کی جگہ استعمال کرتا ہے
خالِص
جس میں کسی قسم کی ملاوٹ نہ ہو، کھرا، بے میل
خالِصاً
رک : خالص (صفت) سے منسوب یا متعلق .
خالْصَہ
حکومت کا محکمہ محصولات کا دفتر، خزانہ
خِلاص
صادق و محب ، خالص ، برگزیدہ .
خِلْص
خالص دوست، دوست صادق، سچّا دوست
خَلَّاص
تَکمِيل يافتَہ، مُکَمَل کَردہ، خُوب چَمکايا ہُوا، شَکَست خُوردہ, اَنجام کو پُہنچا ہُوا
خُلُوص
بغیر کسی دکھاوے کے، بے لوث، بے غرض
مُتَخَلِّص
۱۔ تخلص ( وہ نام جو شعرا عام طور پر کلام کے مقطعے میں استعمال کرتے ہیں تاکہ معلوم
ہو سکے کہ کس کا کلام ہے) رکھنے والا (عموماً بہ کے ساتھ) ، تعلیم یافتہ طبقہ
المتخلص بہ فلاں استعمال کرتا ہے ۔
مُخْلِص
خالص، سچا، صادق، راست باز، باوفا، وفادار، باوقار
مُخْلِصانَہ
واقعی، مخلص، خالص، ایماندارانہ، صادقانہ، پرخلوص
مُخْلَصی
چھٹکارا، رہائی، آزادی، خلاصی، نجات
مُسْتَخْلِص
آزادی چاہنے والا، قید سے رہائی چاہنے والا، نرم کرنے والا