اشتقاق
’’رَبَعَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَرْباع
گھر، حویلیاں، مکانات، مقامات
اَرْبَع
(حساب) تین عددوں یا رقموں کی مدد سے چوتھا غیر معلوم عدد یا رقم دریافت کرنے کا قاعدہ، اربعہ ستہ
اَرْبَعَہ
چار، آٹھ کا نصف، تین اور ایک کا مجموعہ
اَرْبَعِیْن
لفظاً: چالیس، مراداً: چالیس دن کا ورد یا وظیفہ، چلہ
اِرْتِباع
فصل بہار کے دوران سبزہ زاروں میں یا کھجور کے باغوں میں قیام
رَباع
وہ جانور جس کے چار اگلے دان٘ت(ثنایا وار انیاب کے درمیان میں) نکل آئے ہوں.
رُباعی
چار سے مرکب، چار اجزا والا
رَبَع
آغازِ موسم بہار میں پیدا ہونے والا اونٹنی کا بچّہ
رُبْع
چوتھائی، ۱/۴، چار حِصّوں میں سے ایک، چوتھائی حصّہ (دور، زمانے، ارکانِ شعر یا دورِ قمر کا)
رِبْع
طِب) چوتھیا بُخار، چوتھے دن کی باری کا بُخار، اِس بُخار میں ایک باری سے دُوسری باری تک بِہتر گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے
مُرَبَّع
(اقلیدس) وہ چوکور شکل جس کے چاروں ضلعے آپس میں برابر ہوں اور چاروں زاویے قائمہ ہوں
یَربُوع
جنگلی چوہا، موش دشتی، پہاڑی علاقوں میں رہنے والا چوہا