اشتقاق
’’رَسَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِرْسال
ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے یا بھیھے جانے کا عمل، بھیجنا، روانہ کرنا
تَرْسِیل
روا نہ کرنا، بھیجنا، خط بھیجنا، روانگی، ارسال، ابلاغ
رِسالَت
۱. پیام لیجانے اور پہن٘چانے کا کام ، ایلچی گری ، سفارت.
رِسالْدار
سو سواروں کا افسر، فوج کے ایک رسالے کا سردار
رِسالَہ
۱. مُختصر اور چھوٹی سی کتاب ، کِتابچہ.
رُسُل
پیغمبران، پیامبر، اللہ کے فرستادہ بندے، ایلچی
رَسُول
اللہ کی طرف سے بھیجا ہوا، وہ پیغمبر جن پر کتاب الہیٰ نازل ہوئی ہو، مراد: حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
مُتَرَسِّل
خط بھیجنے والا، خط لکھنے کے فن کا ماہر، خط لکھنے والا
مُراسَلات
چٹھیاں، خطوط، وہ چٹھیاں جو برابروالوں کو لکھیں، خط وکتابت، سرکاری چٹھیاں، اخباروں میں لکھے مکالمے
مُراسَلَت
باہمی خط و کتابت، نامہ و پیام
مُراسَلَہ
برابر والے یا ہم رتبہ آدمی کا خط، چٹھی، خط، نامہ
مُرسَل
بھیجا گیا یا بھیجا ہوا، روانہ کیا گیا (خصوصاً پیغام کے ساتھ)، ارسال کیا گیا
مُستَرسَل
(طب) چھوڑا یا لٹکایا ہوا ؛ مراد : لٹکے ہوئے بال