اشتقاق
’’شَرِكَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِشْراک
(مراداً) خداکے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرانا
شِراک
جوتی یا کھڑاؤں کا تسمہ، جوتی کا ڈورا
شِراکَت
۱. حصّہ داری ، ساجھا ، اشتراک .
شُرَکا
کسی کام میں شرکت کرنے والے، ساجھے دار لوگ، معاون، مددگار
شِرْکَت
ساجھا، حصہ داری، شریک ہونا، شمولیت، شامل ہونا
شِرْکِیَّہ
شرک سے منسوب، جس میں شرک پایا جائے
شَرِیک
حاکمیت و اختیار یا فائدے اور نقصان کے ساتھ کسی چیز مین حصہ دار، ساجھی، شامل
مُتَشارِک
وہ جو آپس میں شرکت رکھیں ، شریک ، ساجی
مُشارِک
شرکت کرنے والا، شریک ہونے والا، شریک
مُشْتَرک
اشتراک کیا گیا، شریک کیا گیا، ایسی چیز جس میں دو یا اس سے زیادہ شریک ہوں
مُشْتَرَکاً
شرکت میں، ساجھے کے طور پر
مُشَرَّک
شریک ، حصہ دار ؛ (بہت سوں میں) مشترک
مُشْرِک
شرک کرنے والا، اﷲ کی ذات یا ان صفات میں جو اس سے مختص ہیں کسی کو شریک ٹھہرانے والا، خدائے واحد کے ساتھ دوسروں کو بھی معبود ماننے والا
مُشْرِکانَہ
شرک کا سا، مشرک کا، مشرک کی طرح کا، شرک والا
مُشْرِکہ
مشرک عورت، وہ عورت جو ایک اللہ کے سوا اوروں پر بھی عقیدہ رکھتی ہو
مُشْرکِین
خدا کی وحدانیت میں کسی کو شریک ٹھہرانے والے، مراد: کفار