اشتقاق
’’سَكَنَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْکان
لفطاً: سکون، حرکت کی ضد، مراداً: تسکین، متحرک کو ساکن کر دینا، (کسی حرف پر) سکون پڑھنا
تَسْکِین
افاقہ، آرام، دلاسا، ڈھارس، اطیمنان، تشفی
ساکِن
(کسی جگہ) بسنے والا، سکونت رکھنے والا، قیام کرنے والا، باشندہ
ساکِنِین
ساکِنان، باشندے، اہالی، باسی
سَواکِن
رہنے والے، باشندے، باسی، ساکنان
سَکْنائی
رہائش کے قابل ، قابلِ سکونت ۔
سَکَنات
سکنہ کی جمع، سکون، سکون کے حالات و کوائف، اُردو میں بیشتر حرکات کے ساتھ ترکیبِ عطفی میں استعمال ہوتا ہے
سُکُونَت
بود و باش، پڑاؤ، قیام، اقامت
سُکُونَتی
سکونت سے منسوب، رہائش کے لیے، سکونت کا، سکونت کے لیے
سِکِّیْن
چُھَری، جراحی کی چُھری یا چاقو
سَکِین
جنگلی بھیڑ کی ایک قسم جس کے سینگ اتنے بھاری ہوتے ہیں کہ ایک آدمی تن تنہا نہیں اٹھا سکتا
مَساکِن
سکونت کی جگہیں، مکانات، عمارات، تعمیرات، حویلیاں وغیرہ
مُسْتَکِین
ذلت پانے والا ، ذلیل نیز عاجز ۔
مُسَکِّنات
وہ دوائیں جو تسکین دیں اور اعصاب کو سکون پہنچائیں، وہ دوائیں جو سکون پہنچاتی ہیں
مَسْکَن
جائے سکونت، رہنے کی جگہ، ٹھکانا
مَسْکُون
جہاں سکونت یا آبادی ہو، جس میں رہائش ہو، آباد شدہ، آباد
مَسْکُونَہ
آباد شدہ، جس میں رہائش ہو
مِسْکِین
جس کے پاس ایک یوم کی خوراک بھی نہ ہو