اشتقاق
’’وَثَقَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَوثِیق
کسی قول بیان کی صحت کے بارے میں یقین دلانا یا اس کی تائید کرنا، تصدیق تائید
ثِقات
ثقہ کی جمع، بطور واحد مستعمل
ثِقاہَت
۱. ثقہ (رک) کا اسم کیفیت ، سنجیدگی ، متانت ، بھاری بھرکم پن ، وضع قطع وغیرہ کی وہ کیفیت جس سے بزرگی اور وقار ظاہر ہو .
ثِقَہ
معتبر، جس کے قول و فعل پر اعتبار ہو، قابل اعتماد
مَواثِیق
۱ ۔ عہد و پیمان ، عہود ، وعدے ، قول و قرار
مُوثَق
پختہ، پکا، مضبوط (قول یا عہد وغیرہ کے لیے مستعمل)
مَوثُوق
قابلِ و ثوق ، پختہ ، محکم ، معتبر ، بھروسے کے قابل
مِیثاق
۱۔ عہدنامہ ، عہد و پیماں ، قول و قرار ، اقرار مدار ، وعدہ ؛ معاہدہ (عموماً سیاسی) ۔
واثِق
مضبوط، پکا، مستحکم نیز مستقل
وثاق
قید، بندش، حبس رسّی، بندھن، پٹی، زنجیر نیز باندھنے کی چیز
وَثاقت
صحت، راستی، استواری، مضبوطی، پختگی، ثابت قدمی
وَثق
اعتماد، بھروسہ، عزم، یقین، خود اعتمادی
وَثُوق
بھروسا، اعتماد، اعتبار، یقین
وَثِیق
مستحکم ، ٹھوس ، مضبوط ، استوار ۔
وَثِیقَتاً
وثیقے کے ذریعے سے، ثبوت میں، بطور سند
وَثِیقَہ
وہ رقم یا جائداد جو کسی فرمان کے ذریعے سے مقرر کی گئی ہو، وظیفہ، مشاہرہ