اشتقاق
’’ضَرَّ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِضْطِرار
عدم قرار، بے قراری، بے چینی، انتشار
اِضْطِرارِی
اضطرار سے منسوب: مجبوری کا، غیر ارادی
ضارِیَہ
خونخوار، درندہ، شکاری (جانور)
ضِرار
ضرور رسانی، نقصان پہنچانا نیز ایک مسجد کا نام جو عہدِ رسالت میں مدینے کے منافقین نے بنائی تھی جہاں وہ خفیہ طور پر جمع ہو کر اسلام کو ضرر پہنچانے کی تجویزیں طے کرتے تھے چنانچہ یہ مسجد آنحضرت صلی اللہ و سلم کے حکم سے ڈھا دی گئی تھی
ضِراری
نقصان پہنچانے والا، ضرر رساں، مسجد ضرار سے منسوب
ضَرُورِیات
وہ چیزیں یا افعال جو کسی کام کے لیے لازم ہوں، ضروری چیزیں، لوازم
مُتَضَرَّر
جسے نقصان ہوا ہو، جس کو ضرر یا صدمہ پہنچا ہو، جس کے چوٹ لگی ہو
مُتَضَرِّر
ضرر پہنچانے والا، چوٹ مارنے والا، صدمہ دینے والا
مَضار
مضرت کی جمع، بہت سے ضرر، نقصانات
مُضِر
غیر مفید، زبوں، نقصان پہنچانے والا، نقصان دہ دوا وغیرہ
مَضَرَّت
ضرر، نقصان، زیاں، خسارہ، خسران (پہونچانا، پہونچنا، کرنا کے ساتھ)
مُضْطَر
وہ جس کو ضرر پہنچا ہو، مجبو ر، محتاج