تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَنانا" کے متعقلہ نتائج

مَنانا

روٹھے کو راضی کرنا، رضامند کرنا، رنجیدہ کو خوش کرنا، غمگین کا دل ہاتھوں میں لینا

مَنّانَہ

منان (رک) کی تانیث ، احسان کرنے یا رکھنے والی نیز مالدار عورت جو شوہر پر احسان رکھے ۔

مُنہْنال

دھات وغیرہ کی بنی ہوئی چھوٹی سی نلی جسے حقہ پینے کی جگہ لگا دیتے ہیں، حقے کی نے، وہ دھات کا ٹکڑا جو تلوار کی نیام کے سرے پر لگا ہوتا ہے

ہُولی مَنانا

ہولی کا تہوار منانا، ہولی کے تہوار کی رسومات ادا کرنا، ہولی کی دعوتیں اڑانا نیز خوشیاں منانا، جشن کرنا

ہَوا مَنانا

موسم گرما کے لباس کو زیب آغوش کرنا

سالگِرَہ مَنانا

جنم دن منانا، یوم پیدائش کا جشن منانا، یوم ولادت کے موقع پر خوشی کرنا، یا کسی بھی یادگار موقع کے سال مکمل ہونے پر اس کا جشن منانا

ہَفْتَہ مَنانا

کسی اہم امر کی طرف خصوصی توجہ دلانے کے لیے یا کسی کام (صفائی وغیرہ) کو سات دن تک کرنا ، شہر یا ملک میں خصوصیت کے ساتھ مہم کے طور پر کوئی کام کرنا

دوپَہَرِیا مَنانا

دوپہر کے وقت دھوپ سےآکے سایہ میں بیٹھنا .

عُرْس مَنانا

رک : عرس کرنا.

عَیش مَنانا

عیش اڑانا ، مزا کرنا ، لطف حاصل کرنا.

عِید مَنانا

خوشی کرنا ، جشن کرنا ، عید کی تقریبات سے لطف اندوز ہونا .

عِشْرَت مَنانا

مزا اڑانا، موج مارنا، لطف اٹھانا، عیش کرنا

ہَڑتال مَنانا

رک : ہڑتال کرنا ۔

ہَنی مُون مَنانا

دولھا دولھن کا شادی کے بعد کسی پر فضا اور خوب صورت مقام کی سیر کو جانا

چُھٹّی مَنانا

چھٹّی کا دن (سیر و تفریح وغیرہ میں) گزارنا، کام کاج نہ کرنا، آرام کرنا

مُحَرَّم مَنانا

محرم میں ماتم کرنا ، سوگ منانا

خَیرِیَّت مَنانا

رک : خیر منانا .

اَللہ پِیر مَنانا

مراد پوری پونے کے لیے اللہ اور پیروں سے منتیں اور نذر نیاز ماننا

پِیر شَہِید مَنانا

کسی بزرگ کی نیاز یا فاتحہ دلانا.

ہُولِی دِیوالی مَنانا

تہوار منانا، خوشی کے موقعے میں شریک ہونا نیز خوشیاں منانا

اَللہ آمِیں مَنانا

دعائیں دینا، لاڈ پیار سے پالنا، منت مراد مانگنا

نَو مَنانا

رک : نوروز کرنا ۔

جَے مَنانا

رک: جے کرنا.

یاد مَنانا

کسی خاص بات یا واقعے یا شخصیت کو یاد کرنے کے لیے کوئی عمل کرنا، کسی کی کوئی رسم انجام دینا یا جلسہ وغیرہ کرنا

دِن مَنانا

(کسی خاص) وقت یا موقع کی تمنّا کرنا، کسی اچّھے دن کی آرزو کرنا

غَم مَنانا

سوگ منانا ، ماتم کرنا ، نہایت ، آزردہ ہونا .

شام مَنانا

ادبیات: كسی شاعر ادیب، مفكر یا دانشور كے اعزاز میں شام كے وقت كوئی ادبی مجلس منعقد كرنا

خُوشی مَنانا

تقریب برپا کرنا، مسرت کا اظہار کرنا، خوش ہونا، شادی منانا

بَھلا مَنانا

کسی کی بھلائی یا بہتری چاہنا.

بَڑْھتی مَنانا

ترقی ، چاہنا ، عروج کی دعائیں مانْگنا

بُرا مَنانا

Offence, Umbrange, Offense

خَیر مَنانا

۰۱ بچاؤ یا سلامتی چاہنا ، سلامتی کی تدبیر یا دعا کرنا ،عافیت چاہنا ، بھلائی چاہنا .

چاندْنی مَنانا

چان٘دنی رات میں باغ یا دریا وغیرہ کی سیر کرنا، چان٘دنی سے لطف اندوز ہونا

آسا مَنانا

امید وتوقع اور انتظار میں رہنا یا زندگی بسر كرنا

رُت مَنانا

موسم کا لُطف لینا ، اچھّے موسم کی خُوشیاں منانا .

مَن مَنانا

من کو راضی کرنا ، دل بہلانا ، دل خوش کرنا ۔

بالا مَنانا

ترقی و شہرت و ناموری کی دعا دینا

ماتَم مَنانا

سوگ منانا ماتم کرنا، افسوس کرنا.

دیوتا مَنانا

ہندوؤں کے رسم و رواج اپنانا .

شادی مَنانا

خوش ہونا، خوشی کی تقریب کرنا، جشن کرنا .

جَشْن مَنانا

خوشی کی تقریب منعقد کرنا، خوشی منانا، ناچ رنگ اور عیش ونشاط میں مشغول ہونا

سوگ مَنانا

مُردے کے غم کی رسوم بجا لانا ، صفِ ماتم بچھانا ۔

دِوالی مَنانا

دیوالی کا تہوار منانا ؛ دوالی کے دن جوا کھیلنا.

بَسَنْت مَنانا

بسنت کی خوشی کرنا، بسنت کے موقع پر ناچ رنگ دیکھنا یا دعوتیں اڑانا، بسنت کے میلے پر جانا

یادْگار مَنانا

کسی خاص واقعے، کام یا خدمت کی نسبت سے کسی کو یاد کرنا، کسی چیز کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اس کا بطور خاص تذکرہ کرنا یا تقریب منانا

پِیر مَنانا

کسی بزرگ کی نذر و نیاز کرنا ، من٘ت مان٘نا.

پَھگُرا مَنانا

پھاگن میں مرد عورتوں کا باہم ملکر رن٘گ کھیلنا اور گلال ملنا .

سَلامَتی مَنانا

صحت و تندرستی کے لیے دعا کرنا .

خَیریں مَنانا

رک : خیر منانا .

یَوم مَنانا

کسی خاص دن کو بطور یادگار منانا

مَنگل مَنانا

خوشی منانا ، جشن منانا ۔

خُون کی ہولی مَنانا

حد درجہ قتل و خونریزی کرنا ۔

اَپْنی ہَنْڈیا کی خَیر مَنانا

اپنی ہی بھلائی چاہنا، اپنی چیز بچانے اور محفوظ رکھنے کی فکر کرنا

بول بالا مَنانا

ترقی و شہرت و ناموری کی دعا دینا

پِیر پَیْغمبر مَنانا

منتیں مان٘گنا، دعائیں کرنا

اِکّے دُکّے کی خَیر مَنانا

اکیلے مسافر کو یا رہگیر کو دبادا ، ستانا ، لوٹ لینا

مَرْگِ اَنْبوہ کا جَشْن مَنانا

عام مصیبت میں لوگوں کا بے حس ہو جانا ، ہلاکتوں کی زیادتی اور معمول بن جانے پر بے حسی طاری کر لینا نیز بے خوف ہو جانا ۔

دَم کی خَیر مَنانا

سلامتی ہونا، زندگی چاہنا، عمر میں اضافہ چاہنا

کونے کی خَیر مَنانا

۔(دہلی) گھر کی بھلائی چاہنا۔ ؎

قَدَح کی خَیر مَنانا

بہتری چاہنا، نفع چاہنا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone