زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’ارضیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ارضیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آباد کار
ایسے لوگ جو کسی کم آبادی والے علاقے یا ملک میں جا کر کھیتی باری، تجارت وغیرہ کرنے کی غرض سے آباد ہو گئے ہوں اور اس کی آبادی اور خوش حالی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئے ہوں، بسنے والا باشندہ، غیرآباد جگہ کو آباد کرنے والا، نئی جگہ جا کربسنے والا
بَحْری رُسُوب
(طبقات الارض) وہ مٹی پتھر وغیرہ جن کو سیلاب دریا کے تیز دھارے یا تند ہوائیں قشر زمین سے ہٹاکر سمندروں میں پہن٘چا دیتی ہیں.
تَعْرِیَہ
عریانی، برہنہ کرنا، فاش کرنا، کھولنا، ظاہر کردینا، چٹان وغیرہ سے اوپر کی مٹی یا خس و خاشاک ہٹانا
خاموش آتِش فِشاں
(ارضیات) آتش فشاں پہاڑ کی ایک قسم جو تمام آتش فشانی مظاہرات کے حامل ضرور ہیں لیکن جن کے التہاب کا تاریخی زمانے میں کوئی پتہ نہیں چلتا
خاکی سُوراخ
(ارضیات) ان سوراخوں کی شکل بیلن کے مشابہ ہوتی ہے ان سوراخوں کو بیلن نما سوراخ یا خاکی سوراخ کہا جاتا ہے .
ذَوبی
(طبقات الارض) تہ نشیں ریگ سنگ اور مختلف اقسام کے شیل (Shale)پتھر، جو عظیم متحجرہ کی بڑی مقدار بناتے ہیں
رَگ
جسم کی ان باریک نلیوں اور نسوں میں سے ہر ایک جن میں خون رہتا اور دورہ کرتا ہے، نس؛ (مجازاً) پٹھا
سَنپیلا
(ارضیات) چٹان یا پتّھر کی بعض قِسمیں جن کا رن٘گ گہرا سبز ہوتا ہے اِن پر ایسی چتیاں ہوتی ہیں جیسی سانپ کے ، حجرالحیہ ، جت کبرا ، (پتّھر) جس کو جلا دے کر آرائشی کاموں میں اِستعمال کرتے ہیں.
شِگافی پَہاڑ
(ارضیات) وہ پہاڑ جو زمین کے قشر میں پڑی ہوئی دراڑوں کی ایک جانب کی زمین کے اوپر کی طرف اٹھ جانے سے نمودار ہوئے ہیں
شِگافی وادی
(ارضیات) ایسی وادی جو قشرالارض کی متوازی دراڑوں کے درمیان کی جگہ کے نیچے کی جانب دھنس جانے سے وجود میں آئی ہے وادی کی دونوں جانب ایسی پہاڑیاں پائی جاتی ہیں جو ایک طرف سے بہت اور دوسری طرف سے کم بلند ہوتی ہیں
طَبْقاتُ الْاَرْض
(ارضیات) زمین کے طبقے، علمِ طبقات الارض، ایک عِلم کا نام جس میں زمین کی کھدائی کرکے اس کے تہہ بہ تہہ پرتوں سے برآمد ہونے والی اشیأ و آثار سے قدامت کا پتہ چلتا ہے، جیالوجی، ارضیات
عامِیَّہ
خبر ثقہ، کم علم، حقیر، کوگ، عام کوگ، وہ جنھیں کسی مضمون میں نہ تشخص حاصل ہو، نہ پیشہ ورانہ مہارت
فَرْشی بار
(ارضیات) ملبہ ، چٹانوں کے ٹکڑے جسے برف کا چشمہ بہا کر لاتا ہے ، جب گلیشیر آگے بڑھتا ہے یا پیچھے کی طرف حرکت کرتا ہے تو اس کے نچلے حصے کا سارا مواد اس کی وادی کے فرش پر جمع ہو جاتا ہے ، جب گلیشیر اپنے نچلے حصے کا مواد اپنی وادی کے فرش پر جمع کرتے ہیں تو اس مواد کو گراؤنڈ بار یا فرشی بار کہتے ہیں.
فَرْشی مَواد
(ارضیات) وہ مواد جو گلیشیئر کے وسطی یا سطحی حصوں میں جمع ہوتا رہتا ہے اور جب گلیشیر درجۂ حرارت میں اضافے کی وجہ سے پگھل کر پانی بن جاتا ہے یا ہموار جگہ پر آ کر ساکن ہو جاتا ہے تو یہ مواد بڑے بڑے ڈھیروں کی صورت میں سطح زمین پر جمع ہو جاتا ہے.
مَطْرُوحات
ارضیات: تیل اور کوئلے کی طرح کے معدنیاتی ذخائر جو پانی، ہوا، کٹاؤ یا دیگر قدرتی عوامل سے جمع ہوئے ہوں
مَعْقُودات
(لفظاً) منجمد چیزیں ، (ارضیات) کم و بیش گول شکل کے کلسی یا سلیکائی مادّے جو ریتیلے پتھر یا مٹی میں پائے جاتے ہیں اور اکثر ان کی تہیں فوصل ریت کے ذرّے اور کسی اور قسم کے مرکزے کے گرد لپٹی ہوتی ہیں ۔
مَقامی بَلَندی
(ارضیات) بلندی کا وہ فرق جو بلند ترین چوٹی کے سر اور نچلی ترین وادی کے فرش کے درمیان ہوتا ہے ، میدانوں اور سطح مرتفع کی ہموار سطح جو کم ڈھلان دار ہے اور بلندی میں کم ہے ۔
وَسطی مَواد
(ارضیات) شکستہ اور منفصل مادّے کا کوئی انبار جو گلیشیر کی درمیانی سطح پر جمع ہوتا رہتا ہے (Englacial) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔