اشتقاق
’’صَحِبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِصْحاب
پاہم ملانا ، نظیریا مشیل قرار دینا ، دو مختلف اشیا یا امور میں مطابقت تلاش کرنا .
اَصْحاب
ساتھ رہنے والے، احباب، رفقا
صاحِبَہ
صاحب کی تانیث، (تعظیماً) خواتین کے نام کے ساتھ مستعمل، بیوی، مالکہ وغیرہ
صاحِبی
صاحب سے متعلق یا منسوب، صاحب کا، جیسے: صاحبی چال، صاحبی رنگ ڈھنگ
صَحابَت
یار ہونا، یاری کرنا، دوستی، صحبت
صَحابَہ
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب، وہ لوگ جو بحالت اسلام آپؐ کی خدمت میں باریاب ہوئے اور بحالت اسلام ہی وفات پائی
صَحابی
وہ شخص جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں باریاب ہوا ہو اور مسلمان کی حیثیت میں وفات پائی ہو
صَحْب
صاحب کی جمع، صحابہ، دوست لوگ
صُحْبَت
رفاقت، ہمراہی، ساتھ، سنگت
صُحْبَتی
ساتھ اُٹھنے بیٹھنے والا، ہم نشین، دوست، جلیس، رفیق
مُصاحِب
ہم صحبت، ہم نشین، رفیق، دوست، ساتھی، جلیس، خاص دوست، ندیم
مُصاحَبَت
ہم نشینی، ساتھ رہنا، پاس اٹھنا بیٹھنا، ایک دو سرے کے ساتھ رہنا، میل جول، سنگت، ساتھ
مَصْحُوب
ہمراہ، ساتھ، ساتھ کیا گیا، ساتھی، ہمراہی