تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"فُغاں" کے متعقلہ نتائج
- انگلش
- ہندی
- اردو
- مرکب الفاظ
- قافیہ الفاظ
- مزید ▾
اردو، انگلش اور ہندی میں فُغاں کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
فُغاں کے اردو معانی
اسم، مذکر
- بانگ، فریاد
- مراد: شور، غل
- نالہ، آہ و زاری
- (تصوف) باطنی احوال کے ظاہر کرنے کو کہتے ہیں، مرادف فریاد کا ہے
- افسوس، ہائے!
وضاحتی ویڈیو
شعر
بہت گھٹن ہے کوئی صورت بیاں نکلے
اگر صدا نہ اٹھے کم سے کم فغاں نکلے
کسی پہلو نہیں چین آتا ہے عشاق کو تیرے
تڑپتے ہیں فغاں کرتے ہیں اور کروٹ بدلتے ہیں
کتنی پامال امنگوں کا ہے مدفن مت پوچھ
وہ تبسم جو حقیقت میں فغاں ہوتا ہے
چمن پھونک ڈالوں گا آہ و فغاں سے
وہ میرا نشیمن جلا کر تو دیکھیں
خامشی سے ہوئی فغاں سے ہوئی
ابتدا رنج کی کہاں سے ہوئی
Urdu meaning of fuGaa.n
- Roman
- Urdu
- baa.ng, firyaa, muraadah shor, gil
- naalaa, aah-o-zaarii
- (tasavvuf) baatinii ahvaal ke zaahir karne ko kahte hain, muraadif faryaad ka hai
- afsos, pa.e
English meaning of fuGaa.n
Noun, Masculine
- clamour, complaint
- lament, lamentation, cry of pain or distress
- oh! alas!
फ़ुग़ाँ के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- दुहाई, बाँग,फ़रियाद
- शोर, ग़ुल
- नाला, रोना, आँसू बहाना
- (सूफ़ीवाद) मन की आंतरिक अवस्थाओं को प्रकट करना; यह फ़रियाद का पर्यायवाची है
- अफ़सोस, हाय!
فُغاں کے مرکب الفاظ
فُغاں کے قافیہ الفاظ
فُغاں سے متعلق دلچسپ معلومات
فغاں اول مضموم۔ فارسی میں اول مکسور سے بھی بولتے ہیں، لیکن اردو میں مع اول مضموم ہی ہے۔ اٹھارویں صدی میں’’فغاں‘‘ کو مذکر بھی (یا مذکر ہی) قرار دیتے تھے۔ شاہ مبارک آبرو کا شعر ہے؎ کیوں کر نہ ہووے گرم فغاں عندلیب کا جلتا ہے گل کی آگ سے جاں عندلیب کا مندرجۂ ذیل شعر میر عبد الحی تاباں کا ہے ؎ نہیں کوئی دوست اپنا یار اپنا مہرباں اپنا سناؤں کس کو غم اپنا الم اپنا فغاں اپنا آتش نے بھی پرانے محاورے کا اتباع کرتے ہوئے ’’فغاں‘‘ کو مذکر باندھا ہے ؎ عشق گل میں وہی بلبل کا فغاں ہے کہ جو تھا پرتو مہ سے وہی حال کتاں ہے کہ جو تھا خان آرزو نے ’’چراغ ہدایت‘‘ میں لکھا ہے کہ ’’فغاں‘‘ دراصل ’’افغاں‘‘ کا مخفف ہے۔ اس کے برعکس’’آنند راج‘‘ میں’’فغاں‘‘ کو اصل لفظ اور’’افغاں‘‘ کو مزید علیہ بتایا ہے۔ بہرحال، اردو میں انیسویں صدی تک’’افغاں‘‘ بمعنی ’’فغاں‘‘ مستعمل تھا، اور مذکر تھا۔ مومن ؎ گر وہاں بھی یہ خموشی اثر افغاں ہوگا حشر میں کون مرے حال کا پرساں ہوگا اس دو غزلے کی دوسری غزل کے مطلع میں بھی ’’افغاں‘‘ بندھا ہے، اور مذکر بندھا ہے۔’’نور اللغات‘‘ نے’’افغاں‘‘ کو مختلف فیہ لکھ کر کہا ہے کہ تانیث مرجح ہے۔ یہ قول غالباََ ’’امیراللغات ‘‘ کے متبع میں ہے، کیوں کہ ’’امیراللغات‘‘ میں’’افغاں‘‘ کو مؤنث لکھا ہے۔ آج کل’’افغاں‘‘ بمعنی’’فغاں‘‘ نہیں بولا جاتا۔ اوراس زمانے میں’’فغاں‘‘ بہرحال مؤنث ہے لیکن پرانے لوگوں نے جو اسے مذکر لکھا ہے تو یہ ان کے زمانے کے رواج کے عین مطابق تھا، عجزنظم کی بنا پرنہ تھا، جیسا کہ بعض لوگوں نے سمجھا ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bair
बैर
.بَیر
malice, enmity, animosity, rancour, hostility
[ Khayalat-o-afkar ka mel na khana apasi bair ka sabab nahin hona chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
vafaat
वफ़ात
.وَفات
death, demise, expiration, decease, quietus
[ ٖFatima apne shauhar ki wafaat ki khabar sun kar maatam karne lagi ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
auzaar
औज़ार
.اَوزار
instruments, tools
[ Tokra mazduri ke liye dhalayi ka ek qudrati auzar hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jur.at
जुरअत
.جُرْأَت
courage, audacity, boldness, valour
[ Chalak adami ishq ki raah mein na-muradi ke panv jurat se rakhte hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hurriyat
हुर्रियत
.حُرِّیَت
liberty, independence, freedom
[ Hurriyat-pasand log kabhi mahdood ilaqe par aamada nahin hote ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tijaarat
तिजारत
.تِجارَت
the practice of traffic, traffic, trade
[ Naukari ke muqabla mein tijarat zyada achchha pesha hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bil-KHusuus
बिल-ख़ुसूस
.بِالْخُصْوص
specially, particularly, in particular
[ Hindustan mein bilkhusoos Tamil Nadu aur Bengal vagaira mein Coca ki kheti ki jati hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
yaar
यार
.یار
friend, companion, comrade
[ Bure waqton mein yaar bhi sath chhor dete hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taajir
ताजिर
.تاجِر
trader, businessman
[ Raam aur Shyaam donon kapde ke bahut bade taajir hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gair-qaanuunii
ग़ैर-क़ानूनी
.غَیر قانُونی
illegal, against the law and rule
[ Police ne ek ghair-qanooni hathiyaaron se lais shakhs ko pakda ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (فُغاں)
فُغاں
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔