تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"یَہی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں یَہی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
یَہی کے اردو معانی
فعل متعلق
- یہ ہی، خاص کر یہ (خصوصیت ظاہر کرنے کے لیے)
- صرف کی جگہ، محض، فقط
- اس جیسا ہی، ایسا ہی، اسی طرح کا، اسی قسم کا
- (شاذ) اِنھی
- یہ کی بجائے (قریب کی شے کی طرف اشارہ کرنے کے لیے )
شعر
بس اک جھجک ہے یہی حال دل سنانے میں
کہ تیرا ذکر بھی آئے گا اس فسانے میں
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
Urdu meaning of yahii
- Roman
- Urdu
- is jaisaa hii, a.isaa hii, isii tarah ka, isii kism ka
English meaning of yahii
Adverb
- this, the very same, just like this
- this very, this same, the very same (person or thing)
यही के हिंदी अर्थ
क्रिया-विशेषण
- यह ही, ख़ास कर, विशेष कर (विशेषता स्पष्ट करने के लिए)
- सिर्फ़ के स्थान पर, सिर्फ़ की जगह
- इस जैसा ही, एसा ही, इसी तरह का, इसी प्रकार का, इसी क़िस्म का
- (कभी-कभी) इन्ही
- यह के स्थान पर (निकट की वस्तु की तरफ संकेत करने के लिए)
یَہی کے قافیہ الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
یَہی ہُوا ہے
ایسا ہی ہوا ہے، اسی طرح کا واقعہ پیش آیا ہے (کسی بات کے عام یا معمول کے مطابق ہونے پر کہتے ہیں)
یَہی مُنھ یَہی مَسالا
اس لائق نہیں، اس کام یا بات کے قابل نہیں، یعنی اس منصب اور کام کے لائق یا مستحق نہیں ہے، یہ حیثیت یا اوقات نہیں ہے
یَہی مار کھانے کے لَچَّھن ہیں
ایسی باتوں پر انسان پٹتا ہے، انہی باتوں پر پٹتے ہو، انہی کرتوتوں سے مار کھاتے ہو
یَہی مار کھانے کی نِشانی ہے
ایسی باتوں پر انسان پٹتا ہے، انہی باتوں پر پٹتے ہو، انہی کرتوتوں سے مار کھاتے ہو
یَہی بَھروسا ٹِھیک ہے کہ داتا دے تو لُوں، اَوروں کا کر آسرا جی تَرساوے کیوں
کسی سے امید نہیں رکھنی چاہیے، خدا پر بھروسا کرنا چاہیے، خدا پر آسرا کرنا چاہیے
یَہیں کا چُن یَہیں کا پُن
جو کچھ ہے اسی جگہ کا طفیل ہے ، جو بھی ہے سو اس دنیا کا ہے ، دنیا کی باتیں دنیا میں رہ جائیں گی ؛ ُچن ُچون بمعنی آٹا اور ُپن بمعنی پانی ، یعنی کھانا پینا لینا دینا سب اسی جگہ کا ہے دوسری دنیا میں کچھ نہیں ۔
یَہِیں سے سَلام
دور سے سلام (کرتے ہیں پاس نہیں جاتے) ، بیزاری یا ناپسندیدگی ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں ۔
یِہ یا وہ
کوئی سا، ایک نہ ایک، دونوں میں سے کوئی ایک، کوئی نہ کوئی (انتخاب کرنے کے موقع پر کہتے ہیں)
دُنیا کا یَہی کارخانَہ ہے
ایسے محل پر کہتے ہیں جہاں یہ کہنا ہوتا ہے کہ دنیا کو ایک حالت پر قرار نہیں
کوتَہ گَرْدَن تَن٘گ پیشانی حَرامْ زادے کی یَہی نِشَانی
چھوٹی گردن اور چھوٹی پیشانی والا، علم قیافہ کی رو سے ایسا شخص بڑا شریر اور مُفسد ہوتاہے، شریر، فسادی
جَب سے جامے بال تَب سے یَہی اَحْوال
شروع سے ہی یہی حالت ہے، بہت پرانی عادت ہے، بچپن سے یہی کرتوت ہیں
کوتاہ گَرْدَن تَنْگ پیشانی، حَرامْزادے کی یَہی نِشانی
چھوٹی گردن اور تنگ پیشانی والا بڑا شریر اور مفسد، فتنہ پرداز شیطان خیال کیا جاتا ہے
کوتاہ گَرْدَن تَنْگ پیشانی، حَرَمْزَدَگی کی یَہی نِشانی
چھوٹی گردن اور تنگ پیشانی والا بڑا شریر اور مفسد، فتنہ پرداز شیطان خیال کیا جاتا ہے
میری تو لے دے کے ساری کَمائی یَہی ہے
(عور) ایک یا دو بچوں والی عورت کہتی ہے اور ہے سے پہلے ان کا نام یا تعداد بیان کرتی ہے
وہ بھی دیکھا یہ بھی دیکھ، اِن نَینَن کا یَہی پَریکھ
وقت اور حالات ایک جیسے نہیں رہتے بُرا وقت بھی آتا ہے، جب اچھا وقت دیکھا تو برا وقت بھی صبر سے گزارو
وار کَہیں ات پار ہے پار کَہیں ات وار، پَکَڑ کَنارَہ بَیٹھ رَہو یِہی پار یہی وار
پار اور وار نسبتی الفاظ ہیں اِدھر والوں کے لیے دوسری طرف پار ہے اور اُدھر والوں کے لئے یہ پار ہے سو فضول جھگڑے نہیں کرنے چاہییں
پانی باڑھا ناؤ میں گَھر میں باڑھے دام، دونوں ہاتھ اُلیچْیے یہی سیانا کام
گھر میں روپیہ رکھ چھوڑنا کشتی میں پانی بھر جانے کے برابر ہے جس طرح کشتی میں سے دونوں ہاتھوں سے پانی نکالنے سے خطرہ جاتا رہتا ہے اسی طرح دونوں ہاتھوں سے خیرات کرنا اچھا کام ہوتا ہے
پانی بادھا ناؤ میں گَھر میں بادھا دام، دونوں ہاتھ اُلیچْیے یہی سُہانا کام
گھر میں روپیہ رکھ چھوڑنا کشتی میں پانی بھر جانے کے برابر ہے جس طرح کشتی میں سے دونوں ہاتھوں سے پانی نکالنے سے خطرہ جاتا رہتا ہے اسی طرح دونوں ہاتھوں سے خیرات کرنا اچھا کام ہوتا ہے
کُچْھ لیْتے ہو، کہا اپْنا کام یہی ہے، کُچھ دیْتے ہو، کہا یہ شَرَارت بَنْدے کو نَہِیں بھاتی
لینے کو تیار، دینے سے انکار
جو بیری ہوں بہت سے اور تُو ہووے ایک، مِیٹھا بَن کر نِکَس جا یِہی جَتن ہے نیک
اگر دشمن بہت ہوں اور تو اکیلا ہو تو ان سے میٹھی باتیں کر کے اپنے آپ کو بچا
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sabaa
सबा
.صَبا
the east wind, or an easterly wind
[ Baad-e-saba ke jhonke subh-savere khush-gavar lagte hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
pursish
पुर्सिश
.پُرْسِش
asking, inquiry, questioning
[ Kisi ki ghalti ke liye saza na sahi uske liye pursish to ki ja sakti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shaabaash
शाबाश
.شاباش
shabash! bravo! well done! excellent!
[ Shabash, bete tumne itna achchha match khela ki aaj ji khush kar diya ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aubaash
औबाश
.اَوْباش
a bad character, dissolute fellow, profligate
[ Raju ka talluq to shareef gharane se tha lekin ghalat sohbat mein ghir ke wo aubash ho chuka hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bad-'unvaanii
बद-'उनवानी
.بَد عُنْوانی
corruption, malpractice
[ Aajkal har mahkame mein kuchh na kuchh bad-unvani ho rahi hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shab-baash
शब-बाश
.شَب بَاش
one who stays (somewhere) for a night
[ Raju apne ghar ke liye sirf shab-bash hai sara din avara-gardi karta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tursh
तुर्श
.تُرْش
sour, acid, acidic, acrid, tart
[ Sabhi tursh chizon mein vitamin C maujood hota hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sabaahat
सबाहत
.صَباحَت
fair complexion, brightness of face
[ Kuch chehron par aisi sabahat hoti hai ki nazar jam kar rah jati hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ashyaa-e-KHurdanii
अश्या-ए-ख़ुर्दनी
.اَشْیائے خُورْدَنی
eatables, food stuff, provisions
[ Gaon ki ba-nisbat (in comparison) shahron mein ashya-e-khurdanii bahut mahangi hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mulaazim
मुलाज़िम
.مُلازِم
servant, attendant, assiduous, diligent
[ Khalid ek auto compny mein mulazim hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (یَہی)
یَہی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔