تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"number" کے متعقلہ نتائج
number کے لیے اردو الفاظ
number کے اردو معانی
- عدد
- تعداد
- نمبر
- بہت سی اکائیوں کا کل مجموعہ یا اجتماع
- لفظ، علامت یا الفاظ و علامات کا مجموعہ جو گننے یا میزان ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہو
- وہ تصور جو کسی عددی نظام کی علامت سے وابستہ ہو
- کسی سلسلے میں مقام کے تعین کے لیے کسی چیز کا مقرر کردہ عدد
- چیزوں کا سلسلہ جسے اعداد سے ظاہر کیا جائے
- کسی مجموعے یا گروہ کا کل شمار
- افراد کی کل مقدار یا تعداد
- ایسا مجموعہ، گروہ یا مقدار جس کا پورا پورا شمار نہ کیا گیا ہو لیکن عموماً زیادہ ہو
- مقدار جو اکائیوں پر مشتمل ہو
- کسی جریدے کا ایک شمارہ یا سلسلے وار کتاب کا ایک حصہ
- نظموں اور گیتوں کے مجموعے میں سے کوئی
- وسیع موسیقانہ بندش کا ایک حصہ
- کئی حصوں پر مشتمل پروگرام کا حصہ
- (تھیٹر) اسٹیج شو میں واحد پیش کش یا معمول
- موسیقی یا فن رقاصی کی ترتیب، وزن جیسے شعر یا موسیقی میں
- (عوامی) تجارتی چیز یا شعبہ
- کوئی شخص، خصوصاً کوئی عورت
- ریاضی بحیثیت ایک نظام فکر
- (بعض اوقات جمع) عددی قوت یا فوقیت
- (گرامر) زبان کی خاصیت جو یہ بتاتی ہے کہ کوئی لفظ ایک، دو یا دو سے زائد اعداد کی نشاندہی کرتا ہے اور انگریزی میں ایک یا زیادہ اعداد کی نشاندہی کرتا ہے
- (جمع) متعدد
- لوگوں یا چیزوں کا خاصا کثیر اجتماع
number के देवनागरी में उर्दू अर्थ
- अदद
- तादाद
- नंबर
- बहुत सी इकाइयों का कल मजमूआ या इजतिमा
- लफ़्ज़, अलामत या अलफ़ाज़-ओ-अलामात का मजमूआ जो गिनने या मीज़ान ज़ाहिर करने के लिए इस्तिमाल हो
- वो तसव्वुर जो किसी अददी निज़ाम की अलामत से वाबस्ता हो
- किसी सिलसिले में मुक़ाम के ताय्युन के लिए किसी चीज़ का मुक़र्रर करदा अदद
- चीज़ों का सिलसिला जिसे आदाद से ज़ाहिर किया जाये
- किसी मजमुए या गिरोह का कल शुमार
- अफ़राद की कल मिक़दार या तादाद
- ऐसा मजमूआ, गिरोह या मिक़दार जिस का पूरा पूरा शुमार ना किया गया हो लेकिन उमूमन ज़्यादा हो
- मिक़दार जो इकाइयों पर मुश्तमिल हो
- किसी जरीदे का एक शुमारा या सिलसिलेवार किताब का एक हिस्सा
- नज़मों और गीतों के मजमुए में से कोई
- वसीअ मूसीक़ाना बंदिश का एक हिस्सा
- कई हिस्सों पर मुश्तमिल प्रोग्राम का हिस्सा
- (थियटर) स्टेज शो में वाहिद पेशकश या मामूल
- मूसीक़ी या फ़न रुका सी की तर्तीब, वज़न जैसे शेअर या मूसीक़ी में
- (अवामी) तिजारती चीज़ या शोबा
- कोई शख़्स, ख़ुसूसन कोई औरत
- रियाज़ी बहैसीयत एक निज़ाम फ़िक्र
- (बाअज़ औक़ात जमा) अददी क़ुव्वत या फ़ौक़ियत
- (ग्रामर) ज़बान की ख़ासीयत जो ये बताती है कि कोई लफ़्ज़ एक, दो या दो से ज़ाइद आदाद की निशानदेही करता है और अंग्रेज़ी में एक या ज़्यादा आदाद की निशानदेही करता है
- (जमा) मुतअद्दिद
- लोगों या चीज़ों का ख़ासा कसीर इजतिमा
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
نَمْبَردار
(کاشت کاری) مکھیا سے بڑا ایک عہدے دار جو خود بھی زمیندار ہوتا ہے (یہ خصوصاً انگریزی دور حکومت میں رائج تھا)
نَمبَر دینا
امتحان کے پرچے پر ممتحن کا مقررہ اور کامفروضہ نمبروں میں سے امتحان دینے والے کو نمبر دینا
نَمبَر بَڑھانا
کسی امتحان میں کسی امیدوار کو ناجائز طور پر زیادہ نمبر دینا ؛ درجے یا حیثیت میں اضافہ کرانا ، دوسروں سے خود کو بہتر ثابت کرانا ، سبقت حاصل کرنا
نَمبَر بَڑھوا لینا
امتحان میں پاس ہونے کے لیے کسی ذریعے سے کم نمبروں کو زیادہ کروانا نیز درجے یا حیثیت میں اضافہ کروانا ، سبقت حاصل کرنا
نَمبَر ڈالنا
کوئی نشان شناخت کے لیے لگانا، کوئی معینہ نمبر علامت کے طور پر کسی شے پر ڈالنا، نمبر لکھ دینا
نَمْبَر کاٹنا
امتحان یا مقابلے میں حاصل شدہ نمبروں میں کمی کرنا یا قطعی نہ دینا ۔ دیکھیں اک دَم سے نمبر ون نہ بنی ہو تو میرے تمام نمبر کاٹ لیجئے
نَمبَر بَنانا
اپنی حیثیت یا درجے میں اضافہ کرنا (کسی بڑے کے سامنے) ، خود کو دوسروں سے بہتر ثابت کرنا (خصوصاً فائدے حاصل کرنے کے لیے)
نَمبَر لَگانا
ترتیب سے نمبر دینا، ترتیب دینا، نشان لگانا، سربند چیزوں یا مال وغیرہ پر نمبر شمار لکھنا
نَمبَر نِکَلنا
نمبر نکالنا (رک) کا لازم ، کسی اخبار یا رسالے کے شمارے کی اشاعت ہونا نیز خصوصی نمبر شائع ہونا
نَمبَر نِکالنا
کسی اخبار، رسالے وغیرہ کا خاص شمارہ نکالنا، خصوصی رسالہ شائع کرنا، کسی خاص موضوع یا موقعے مناسبت سے رسالے یا اخبار کا کوئی شمارہ شائع کرنا
نَمبَر دو کا پَیسَہ
ناجائز طریقے سے حاصل کی گئی مال و دولت ، حرام کی کمائی ؛ وہ رقم جو ٹیکس سے بچنے کے لیے حکومت کے علم میں نہ لائی جائے
نَمْبَر کاٹ لینا
امتحان یا مقابلے میں حاصل شدہ نمبروں میں کمی کرنا یا قطعی نہ دینا ۔ دیکھیں اک دَم سے نمبر ون نہ بنی ہو تو میرے تمام نمبر کاٹ لیجئے
نَمبَر پِلیٹ
دھات وغیرہ کا ایک ہموار اور عموماً مستطیل ٹکڑا جس پر (گاڑی کے سرکاری اندراج کے) نمبر درج ہوتے ہیں ، اسے خصوصاً موٹر گاڑیوں پر لگایا جاتا ہے
نَمبَری بَدمَعاش
مشہور یا بڑی شہرت رکھنے والا بدمعاش، جس کے نام کا اندراج خطرناک لوگوں کی فہرست میں ہو، اونچے درجے کا بدمعاش
نَمبَری قُفل
(قفل سازی) اعلیٰ قسم کا کنجی دار قفل ، ایسا قفل جس میں کھٹکا (جو قفل کے کھلنے بند ہونے کا باعث ہوتا ہے) آگے بڑھایا اور پیچھے ہٹایا جاتا ہے اس پرزے کو انگریزی میں لیور کہتے ہیں ، یہ پرزے تعداد میں ایک سے لے کر پانچ ، چھ تک ہوتے ہیں اُن کی زیادتی قفل کی عمدگی سمجھی جاتی ہے ، ایسے قفل سوائے اصلی کنجی کے دوسری کنجی سے نہیں کھلتے
نِیم بَر
کشتی کا ایک دانو جس کا طریقہ یوں ہے کہ جب حریف پیچھے سے کمر پکڑ کر بائیں طرف کھڑا ہو تو پہلوان اپنا بایاں گھٹنا حریف کی داہنی ران کے پیچھے لے جائے اور اپنے بائیں ہاتھ کو حریف کے بائیں گھٹنے میں اندر سے ڈالے اور اپنے داہنے ہاتھ سے اُسی پیر کا موزہ پکڑ کر اندر کی طرف کھینچ کر حریف کو چت گرالے .
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (number)
number
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔