تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"صَدْقے" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں صَدْقے کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
صَدْقے کے اردو معانی
اسم، مذکر، جمع
- طفیل میں، بدولت، برکت سے، عنایت سے
- صدقہ کی جمع، نیز اس کی حالت مغیرہ (تراکیب میں مستعمل)، وادی، قربان، فدا، قربان جاؤں، فدا ہوجاؤں(تعریف و تحسین یا جوش محبت کے اظہارکے لئے مستعمل)
شعر
نبی صدقے کتب شہ دل میں کیتا
محبت حیدر کرار احداث
دریا کی زندگی پر صدقے ہزار جانیں
مجھ کو نہیں گوارا ساحل کی موت مرنا
جان صدقے ایک بوسے پر کریں گے عمر بھر
دیکھ لو منہ سے ملا کر منہ ہمارا جھوٹ سچ
مومن میں اپنے نالوں کے صدقے کہ کہتے ہیں
اس کو بھی آج نیند نہ آئی تمام شب
Urdu meaning of sadqe
- Roman
- Urdu
- tufail men, badaulat, barkat se, inaayat se
- sadqa kii jamaa, niiz us kii haalat muGiirah (taraakiib me.n mustaamal), vaadii, qurbaan, fida, qurbaan jaa.uun, fida hojaa.uun(taariif-o-tahsiin ya josh muhabbat ke izhaar ke li.e mustaamal
English meaning of sadqe
Noun, Masculine, Plural
- alms, offerings
صَدْقے سے متعلق محاورے
صَدْقے سے متعلق کہاوتیں
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
صَدْقے ہونا
ازروے محبّت یا تعظیم کسی کے گرد پھرنا ، جان پر کھیلنے کو تیار ہونا ، نثار ہونا ، واری ہونا.
صَدْقے کی
اس قدر حقیر کہ صدقے میں دیے جانے کے قابل ، پھونک دینے کے لائق ہے ، کم بخت ہے ، بد نصیب ہے، بے کار ہے.
صَدْقے کا چَوراہا
وہ چو طرفہ راستوں کے ملنے کی جگہ جہاں صدقے کیا ہوا سامان (مالش ، چراغ وغیرہ) رکھا جائے.
صَدْقے واری ہونا
an expression of love implying speaker's readiness to sacrifice his or her life for someone's sake
صَدْقے کے ٹَکے
وہ پیسے جو ردِ بلا کے لیے یا مسافر کی سلامتی کے موقع پر عزیز اور احباب کے ہاں سے صدقہ اتارنے کے لیے بھیجے جائیں نیز وہ پیسے جو صدقے میں دینے کی نیّت سے رات بھر مریض کے سرہانے رکھے جائیں.
صَدْقے اُتْرا
جو اتنا حقیر و ناچیز ہو کہ صدقے کے طور پر دیدیا جائے تو پروا نہ ہو (ایک طرح کا کلمۂ تحقیر و تذلیل).
صَدْقے جانا
نثار ہونا ، قربان ہونا (انتہائے محبت یا قدر دانی و تعریف و تحسین کے اظہار یا خوشامد کے موقع پر مستعمل).
صَدْقے کَرُوں
(حقیر سمجھ کر) قربان کر دوں ، چھوڑوں ، ٹھوکر ماروں ، آگ میں جھونکوں ، چولھے میں ڈالوں وغیرہ.
صَدْقے جائِیے
عورتیں جب صاف صاف مخاطب کی حماقت کے اظہار میں احمق یا بے وقوف کا لفظ کہنا نہیں چاہتیں تو کہتی ہیں آپ کے صدقے جائیے قربان ہو جائیے(ماں پھوپھی یا بہن وغیرہ کی زبان سے)
صَدْقے کا کَوّا
وہ کوّا جئسے پکڑ کے ردِ بلا کے لیے کسی پر صدقہ اتار کے چھوڑا دیا جائے ، (کتابۃً) کالا کلوٹا ، بد شکل اور حقیرشخص.
صَدْقے کے ماش
وہ ماش جو کسی عزیز کی بخیریت واپسی یا کسی مصیبت سے نجات پانے پر کڑوے تیل کے ساتھ اس کے سامنے لاتے ہیں اور وہ عزیز اپنے ہاتھ سے چند دانے تیل میں ڈال دیتا ہے . ماش خیرات کر دیتے ہیں اور تیل کا چراغ مسجد میں بھجوا دیتے یا جلا کر چوراہے پر رکھ دیتے ہیں.
صَدْقے کی ماش
وہ ماش جو کسی عزیز کی بخیریت واپسی یا کسی مصیبت سے نجات پانے پر کڑوے تیل کے ساتھ اس کے سامنے لاتے ہیں اور وہ عزیز اپنے ہاتھ سے چند دانے تیل میں ڈال دیتا ہے . ماش خیرات کر دیتے ہیں اور تیل کا چراغ مسجد میں بھجوا دیتے یا جلا کر چوراہے پر رکھ دیتے ہیں.
صَدْقے کا چَراغ
سرسوں کے تیل کا چراغ جو ردِ بلا کے لیے منّت پوری ہونے پر جلا کے چوراہے پر یا مسجد میں رکھا جائے.
صَدْقے کا پُتْلا
گندھے ہوئے آٹے یا تمباکو سے بنائی ہوئی صورت جو ردِ بلا کے لیے کسی کے گرد پھرا کر یا جسم سے چھوا کر چوراہے پر رکھ دیتے ہیں.
صَدْقے کی گُڑْیا
وہ بھدی اور بد رو گڑیا جو بنا سنوار کر اور مصیبت زدہ یا مریض کے جسم سے چھوا کر یا اس پر وار کر ردِ بلا کے لیے چوراہے پر رکھ دیتے ہیں ؛ (کتابۃً) بد حیثیت لڑکی یا عورت جو بد روئی کی بنا پر بناؤ سنگھار میں بھی بد قطع معلوم ہو.
صَدْقے کا بَکْرا
وہ بکرا جو مقرر طریقے سے مریض کے چاروں طرف پھرا کر یا مریض کے سرہانے باندھ کر ذبح کرتے ہیں اور اس کا گوشت فی سبیل اللہ غریبوں اور محتاجوں کو بانٹ دیتے ہیں (کتابۃً) وہ شخص جو دوسروں کے مفاد کی خاطر مشکلات میں پڑجائے یا ڈالا جائے.
صَدْقے میں چھوڑْنا
ردِّ بلا کے واسطے اور کبھی بلا سے نجات ہونے پر پرندوں کو رہا کرنے یا قیدیوں کو چھوڑتے ہیں نیز کسی کے طفیل میں رہائی دینا.
صَدْقے میں اُتارْنا
اتنا حقیر اور نا چیز ہونا کہ صدقے کے طور پر وار دیا جائے تو پروا نہ ہو ، نثار کرنا ، قربان کرنا ، وارنا.
صَدْقے کا بُھجَنگا
ایک سیاہ پرندہ جسے ردِ بلا کے لیے کسی کے گرد پھرا کر چھوڑ دیتے ہیں ؛ (کتابۃً) سیاہ فام بد رُو شخص.
صَدْقےاُتارا
جو اتنا حقیر و ناچیز ہو کہ صدقے کے طور پر دیدیا جائے تو پروا نہ ہو (ایک طرح کا کلمۂ تحقیر و تذلیل).
تُم صَدْقے کیوں نَہ ہُوئے تھے
دوست سے اظہار نفرت یا اظہار الفت کے وقت بھی بطور استعارہؑ عداوت آمیز بولتے ہیں
سات دَفْعَہ صَدْقے اُتارْنا
(عور) پیشتر صدقہ اُتارتے وقت صدقے کی چیز ساتھ دفعہ سر کے گِرد پھراتے ہیں ، اس فعل کو سات دفعہ صدقے اُتارنا کہتے ہیں ؛ صدقے کی چیز سے بھی زیادہ حقیر سمجھنا.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ashjaar
अश्जार
.اَشْجار
trees
[ Zaid bangla ashjar ke kunj (Khazana) mein waqe hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
pusht
पुश्त
.پُشْت
part of the body that is between the neck and the tops of the legs
[ Kisi muqaddas maqam ya kitab ki taraf pusht karke nahin baithna chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shaad
शाद
.شاد
joyful, happy, glad, cheerful
[ Shad rahne ki dua jab se use mili hai bahut shad dikhayi deta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taabish
ताबिश
.تابِش
shine, light
[ Uske husn aur tabish-e-jamal ki shorat ek zamane mein rahi thi ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sarisht
सरिश्त
.سَرِشْت
nature, complexion
[ Aam taur se sufi log sarisht ke lihaz se sada-mizaj aur bhole-bhale insan hote hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shab-bedaar
शब-बेदार
.شَب بیدار
one who keeps awake at night, sleepless
[ Shab-bedar shakhs yaa to chor hota hai yaa fir abid ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baarish
बारिश
.بارِش
rain
[ Main dekh raha hun ki tumhare gharon par barish ki tarah fitne baras rahe hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sarshaar
सरशार
.سَرشار
intoxicated, drunk
[ Insan ko sarshar rakhne ki khushiyan hi kafi hain sharab ki kya zaroorat hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bardaasht
बरदाश्त
.بَرْداشْت
endurance, forbearance, patience
[ kahte hain ki zulm bardasht karna goya zulm mein hath batana hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aatish
आतिश
.آتِش
fire, flame, ignite
[ Aare ke janglon mein aisi shadid aag lagi hui thi maanon aasman se aatish baras rahi ho ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (صَدْقے)
صَدْقے
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔