تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سُہاگ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں سُہاگ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
سُہاگ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- ۱. خاوند ، شوہر ؛ (مجازاً) خاوند کی حیات کا زمانہ ، خاوند کا پیار ، زوجیت کی خوشگوار حالت ، شوہر کا زندہ ہونا
- ۲. وہ تمام زیور اور چیزیں جو سُہاگن ہونے کی حالت میں تو پہنی جائیں اور بیوہ ہونے کے بعد ترک کر دی جائیں ، جیسے چُوڑیاں ، مہندی ، مسی ، سُرخ کپڑے وغیرہ.
- ۳. دولھا دلہن کا پہلی رات ساتھ سونا ، صحبت ، مجامعت ، وصل ، ملاپ
- ۴. خوشی ، خوش بختی ، عیش و آرام ، جشن.
- ۵. محبّت ، لاڈ پیار ، پیار بھری باتیں ؛ موافقت ؛ ناز و نیاز ؛ پاس و لحاظ ؛ ربط و ضبط ؛ میاں بیوی کا اخلاص ؛ چون٘چلا.
- ۶. حُسن ، خُوبصورتی ، جوبن ، آرائش ، بناؤ سِن٘گار ، رونق.
- ۷. ایک عِطر کا نام جو زیادہ تر شادی بیاں میں لگایا جاتا ہے اور عموماً سُرخ رن٘گ کا ہوتا ہے.
- ۸. (i) ایک راگ کا نام جو خوشی کا اظہار کے لیے گایا جاتا ہے.
- (ii) شادی بیاہ کے ایک گیت کی قسم جو دولھا والے گاتے ہیں ، شادی بیاہ کے گیت ، خوشی کے گیت.
- ۹. ناز ، فخر ، اِفتخار ، عِزّت.
- ۱۰. مبارک ، بابرکت ہونا ، مبارک باد ، نیک خواہشات
شعر
اے شاہ دل سہاگ نشانی ہماری ہیں
پیاری ہیں مجھ کو جان سے پرپل سی چوڑیاں
تو محبت کا ستارہ تو جوانی کا سہاگ
حسن لو دیتا ہے لعل یمن کیا کہنا
نہ میں لاگ ہوں نہ لگاؤ ہوں نہ سہاگ ہوں نہ سبھاؤ ہوں
جو بگڑ گیا وہ بناؤ ہوں جو نہیں رہا وہ سنگار ہوں
Urdu meaning of suhaag
- Roman
- Urdu
- ۱. Khaavand, shauhar ; (majaazan) Khaavand kii hayaat ka zamaana, Khaavand ka pyaar, zaujiiyat kii Khushagvaar haalat, shauhar ka zindaa honaa
- ۲. vo tamaam zevar aur chiize.n jo suhaagan hone kii haalat me.n to pahnii jaa.e.n aur beva hone ke baad tark kar dii jaa.e.n, jaise chuu.o.Dyaa.n, mehandii, misii, suraKh kap.De vaGaira
- ۳. duulhaa dulhan ka pahlii raat saath sonaa, sohbat, mujaamat, vasl, milaap
- ۴. Khushii, KhushabaKhtii, a.ish-o-aaraam, jashn
- ۵. muhabbat, laaD pyaar, pyaar bharii baate.n ; muvaafiqat ; naaz-o-nayaaz ; paas-o-lihaaz ; rabt-o-zabat ; miyaa.n biivii ka iKhlaas ; chonchlaa
- ۶. husan, Khuu.obsortii, joban, aaraa.ish, banaa.o singaar, raunak
- ۷. ek uttar ka naam jo zyaadaa tar shaadii bayaa.n me.n lagaayaa jaataa hai aur umuuman suraKh rang ka hotaa hai
- ۸. (i) ek raag ka naam jo Khushii ka izhaar ke li.e gaayaa jaataa hai
- (ii) shaadii byaah ke ek giit kii qasam jo duulhaa vaale gaate hai.n, shaadii byaah ke giit, Khushii ke giit
- ۹. naaz, faKhar, iftiKhaar, izzat
- ۱۰. mubaarak, baabarkat honaa, mubaarakbaad, nek Khaahishaat
English meaning of suhaag
Noun, Masculine
- a certain ornament worn by a wife as a sign that her husband is living, married state of woman, marital state or wifehood, affection of a husband, husband, marriage song, marital love, auspiciousness, good fortune, happiness, joy
सुहाग के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- किसी स्त्री के जीवन की वह कालावधि जिसमें उसका पति जीवित हो, सुहागिन होने की अवस्था, सधवा-अवस्था, सधवा या विवाहित होने की निशानी, सौभाग्य, अहिवात, पति, मिलाप, दूल्हा दुल्हन का पहली रात साथ सोना, वह वस्त्र जो वर विवाह के समय जो विवाह के समय पहना जाता है, एक इत्र का नाम जो प्रायः शादी-बियाह लगाया जाता है और प्रायः लाल रंग का होता है, एक राग का नाम जो आनंद प्रकट करने के लिए गाया जाता है, शादी ब्याह के एक गीत की क़सम जो दूल्हा वाले गाते हैं, शादी ब्याह के गीत, ख़ुशी के गीत, मुहब्बत, लाड प्यार, प्यार भरी बातें, सुंदरता, खूबसूरती, जुबान, श्रृंगार, सजावट, बनाव सिंगार, तेज, विलासिता, सुख, लाड, प्यार, मोहब्बत, प्यार भारी भातें, धन्य, धन्य होना
سُہاگ کے مترادفات
سُہاگ کے مرکب الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
سُہاگ
۱. خاوند ، شوہر ؛ (مجازاً) خاوند کی حیات کا زمانہ ، خاوند کا پیار ، زوجیت کی خوشگوار حالت ، شوہر کا زندہ ہونا
سُہاگ سیج
برات کا پلن٘گ، مسہری، چھپرکھٹ وغیرہ جس پر دولھا دلہن سوتے ہیں اور جسے تازہ اور مصنوعی پُھولوں وغیرہ سے سجاتے ہیں
سُہاگ بَھری
خوش قِسمت، خوش و خُرّم، خاوند کے سُکھ اور گھر کے عیش میں مسرور، محبّت اور پیار میں سرشار
سُہاگ پُڑا
ایک بہت بڑی کاغذ کی تھیلی جس میں دو سونے کی کن٘گھیاں ، سُہاگ کا عِطر اور پھلیل منقش شیشوں میں سرخ کاغذ کی کٹوریاں لگی ہوئی تھیلی جس کے اندر خوشبو کی چیزیں یعنی چھیل چھبیلا ، ناگر موتھا ، بالچھڑ ، چھوٹی الائچیاں ، کپور کچری ، لونگیں ، چن٘پا کی جڑ ، ہلدی ، جوز ، جوتری ، تیزپاب ، صندل ، زعفران ، مشک دانہ ، مسی کی دو پُڑیاں اور سوا روپے رکھے ہوتے ہیں جسے دولھا والے بری کے دیگر سامان کے ساتھ دلہن کے گھر لے جاتے ہیں (عموماً رُخصت کے دن ان چیزوں کو سُہاگنوں یا دولھا سے پِسوا کر دلہن کی مان٘گ میں بھرواتے ہیں).
سُہاگ پُوڑا
ایک بہت بڑی کاغذ کی تھیلی جس میں دو سونے کی کن٘گھیاں ، سُہاگ کا عِطر اور پھلیل منقش شیشوں میں سرخ کاغذ کی کٹوریاں لگی ہوئی تھیلی جس کے اندر خوشبو کی چیزیں یعنی چھیل چھبیلا ، ناگر موتھا ، بالچھڑ ، چھوٹی الائچیاں ، کپور کچری ، لونگیں ، چن٘پا کی جڑ ، ہلدی ، جوز ، جوتری ، تیزپاب ، صندل ، زعفران ، مشک دانہ ، مسی کی دو پُڑیاں اور سوا روپے رکھے ہوتے ہیں جسے دولھا والے بری کے دیگر سامان کے ساتھ دلہن کے گھر لے جاتے ہیں (عموماً رُخصت کے دن ان چیزوں کو سُہاگنوں یا دولھا سے پِسوا کر دلہن کی مان٘گ میں بھرواتے ہیں).
سُہاگ پِٹارا
وہ زیور کا ڈبہ جو دولھا کی طرف سے دلہن کو دیا جاتا ہے اس میں کنگھی ، سُرُمہ ، مسی اور اُبٹنا وغیرہ ہوتا ہے.
سُہاگ پِٹارَہ
وہ زیور کا ڈبہ جو دولھا کی طرف سے دلہن کو دیا جاتا ہے اس میں کنگھی ، سُرُمہ ، مسی اور اُبٹنا وغیرہ ہوتا ہے.
سُہاگ اُتارْنا
شوہر کی وفات پر چُوڑیاں توڑنا ، بناؤ سِن٘گھار کی چیزیں دُور کرنا ، رنگین کپڑوں کو سفید یا سادہ کپڑوں سے بدلنا ، بیوہ بنانا.
سُہاگ اُجَڑنا
تباہ و برباد ہونا ، خوشحالی و آسائش کا زمانہ گُزر جانا ؛ رونق و چہل پہل جاتی رہنا ؛ آرائش و زیبائش کا ختم ہو جانا.
سُہاگ بَنا رَہے
(عور) شوہر کے زندہ رہنے ، عیش آرام باقی رہنے کی دُعا ، سُہاگ قائم رہنے کی دُعا ، مان٘گ بھری رہے ، شوہر زندہ رہے.
سُہاگ کی ڈِبْیا
زیورات اور سامانِ آرائش رکھنے کا وہ بکس یا ڈبّا جو شادی کے موقع پر دولھا کی طرف سے دلہن کو دیا جاتا ہے.
سُہاگا لَگانا
شادی کی رسموں میں سے ایک رسم جس میں سالیاں دولھا کے کان میں ٹوٹکے کے طور پر سُہاگا ملتی ہیں.
سُہاگا پھیرْنا
(کاشت کاری) زمین ہموار کرنا ، کھیت کے ڈھیلے پھوڑ کر سطح کو ہموار کرنا نیز تباہ و برباد کرنا.
سُہاگا چَوکْیا
ایک قِسم کا عُمدہ مصنوعی سُہاگا جسے نمک ، بورہ ارمنی اور سجّی سے بناتے ہیں ، اِس کی ڈلیاں چوکور ہوتی ہیں ، چوکیا سُہاگا.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
paikaa.n
पैकाँ
.پَیکاں
the tip of an arrow
[ Badshah is darja sakhi hai ki ladaai mein jo bhi teer istimal karta hai unki paikan sone ki hoti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
masaakiin
मसाकीन
.مَساکِین
poor person, paupers
[ Biradran ki madad se bahut sare ghuraba aur masakin ki zindagiyon mein khushiyan aa gayin ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saKHii
सख़ी
.سَخی
a liberal or bountiful person
[ Hatim Tai ek sakhi insan tha aur uski sakhawat ke be-shumar qisse maujud hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taasiir
तासीर
.تاثِیْر
impression, effect, efficacy, influence, operation
[ Zyada-tar phalon ki tasir thandi hoti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tuuda
तूदा
.تُودَہ
mound, heap, stack
[ Mash.hur hai ki uski nigah ki tasir se khak ke tode ke tode shakkar ho gaye the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
murshid
मुर्शिद
.مُرشِد
spiritual director or guide, (i.e. to salvation)
[ Sari milkiyat (Assets) murshid ke isal-e-savab (RIP) ke lie fuqara va masakin mein luta di ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mizhgaa.n
मिझ़गाँ
.مِژْگاں
eyelashes
[ Mizhgan palkon ki puri qatar ko kahate hian shayad isi lie jama ka segha 'kawish-ha' istimal kiya hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
fuqaraa
फ़ुक़रा
.فُقَرا
mystics, sufi
[ Purane zamane ke fuqara waghaira shahar se dur patton ki jhonpadi bana kar rahte the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saKHaavat
सख़ावत
.سَخاوَت
generosity, munificence
[ Hatim Taai apni sakhawat ke lie msh.hur the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qitaar
क़ितार
.قِطَار
line, queue, row
[ Dimak qitar mein ho kar mitti ke toda se bahar nikla rahe hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (سُہاگ)
سُہاگ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔