’’اظہار‘‘ سے متعلق الفاظ
’’اظہار‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آئے کی شادی نہ گئے کا غم
نہ کسی چیز کے حاصل ہونے کی خوشی ہے نہ چلے جانے کا رنج ہے، ہمیشہ خوش رہنا
اَپْنا آپا پِیٹ لینا
اپنے جسم، سر، سینے وغیرہ پر دہ تھپڑ مارنا (اظہار غم یا بے بسی کے طور پر)
اَپْنا کام کَر
ادھر متوجہ نہ ہو، پروہ نہ کرو، دخل در معقولات نہ دو
اِلّا اللہ
کلمۂ توحید ، (لا الٰہ الا اللہ) (اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں) کا دوسرا جزو اور اس کا اختصار ، اقرار توحید : اہل ذکر فقرا کا وظیفہ .
اَللہُ غَنِی
اظہارِ عظمت میں مبالغے کے کے طور پر، اللہ اکبر (اظہارِ عظمت یا شدت و کثرت کے لیے مستعمل)
بُقْراطی چھانٹْنا
(اظہار علم و فضل یا رھب جمانے کے لئے) علم و حکمت کی باتیں یا بحث و مباحثہ کرنا ، ایسے مسائل بیان میں لانا جو مخاطب کی سمجھ سے بالاتر ہوں۔
بول اُٹھنا
چپ نہ رہنا ، کہنا ، یکایک یا اچانک کچھ کہنا ، چلّا اٹھنا
پاہُو
انسان، (اظہار حقارت کے موقع پر) شخص، فرد
پُلَنْدا
مٹھا، گڈی، کاغذ وغیرہ کا لپٹا ہوا یا فائل میں رکھا پیکٹ
پٹا
ایک قسم کی لمبی دو دھاری تلوار ؛ ڈنڈا ، لاٹھی ، عصا ؛ تختہ جس پر ہندو بیٹھ کر کھانا کھاتے یا پوجا پاٹ کرتے ہیں ، پٹّا ؛ چوڑی لکیر ، دھاری ؛ ایک قسم کی پہن٘چی ؛ نصف چہرے کا کوئی رخ ، یک رخی داڑھی ؛ امریکی ایلوے کا پتّا ؛ چٹائی یا موٹے کپڑے کا لمبا ٹکڑا جو چوڑائی میں کم ہو ؛ لگام کی مہری یا سربند ؛ دلہن کا سہرا یا مکٹ .
پُھول بَرْسانا
بہت زیادہ تعظیم و تکریم بجا لانا
تُف ہے
(اظہار نفرین کے لیے) لعنت ہے ، پھٹکار ہے.
تُھو تُھو
بار بار تھوکنا یا تھوکنے کی آواز.
جَہاں جَہاں
بہت زیادہ ، جیان بھر ، جس جس جگہ ، جس جس مقام پر جگہ.
خَط توڑْنا
(اِظہارِ غم کے لیے) بال نوچنا.
دَرْگور
۱. (عور ؛ کوسنا) مرجائے، قبر میں جائے، غارت ہو.
دِیدَہ بوس کَرْنا
کسی چیز کو آنکھوں سے لگانا، آنکھوں سے چُومنا (اظہارِ احترام کے موقع پر مستعمل)
رام دُہائی
خُدا کی مدد ، خُدا کی پناہ (اظہارِ حیرت یا فریاد کے لیے مستعمل.
رُتْبَہ پَہُنچْنا
نوبت آنا ، حالت ہونا (اظہار تأسُّف و غم کے لئے).
رَن٘گ ہے
(اظہار خوشی و مبارکباد کے موقع پر) شاباش ، واہ واہ کیا کہنا ہے ، آفرین ہے .
زَہے نَصِیب
(اظہار مسرت یا تحسینی کے لیے مستعمل) خوش اقبالی، اچھے نصیب
سَتَّر
انْہتَّر اور ایک کا مجموعہ (۷۰)، سات دھائیاں، ہفتاد
قَدْموں پَرکُلاہ رَکْھنا
پان٘و پر ٹوپی رکھ دینا (اظہارِ عجز و مِنَّت کے طور پر).
گُل کھانا
(اظہار عشق، حسرت یا غم فرقت وغیرہ میں) معشوق کے چھلے وغیرہ کو گرم کر کے اپنے جسم کو داغنا، محبت میں مبتلا ہونا، غم عشق کا عذاب سہنا
نِوالَہ نَہ توڑْنا
کسی کام کی ابتدا نہ کرنا، کوئی بات یا کام شروع نہ کرنا
واہ بَھئِی واہ
خوب، کیا کہنا (اظہار تعجب کے علاوہ تاسف کے لیے بھی مستعمل)
ڈَٹ کَر کھانا
(اظہار کثرت کے محل پر) اتنا کھانا کہ جس کے بعد کھانے کی گنجائش نہ رہے ، خوب سیر ہو کے کھانا
کَرَم پَروَر
مہربان، شفیق (اظہار تپاک کے لیے)
کو
مترادف : خیریت گذری ، اچھا ہوا ، بھلے کو ، جیسے : اچھے کو میں نے کسی سے ذکر نہیں کیا ۔
کَیا
(استفسارِ امر کے لیے) آیا ، چہ.
کیا دم ہے
(اظہارِ حیرت کے لیے) بہت دم ہے ، اچھی طاقت ہے.
کیا مال ہے
(اظہار تحقیر کے لیے) اس کی کوئی حقیقت یا حیثیت نہیں، محض بے حقیقت اور ناچیز ہے
کیا کیا
(استفہام کے لیے) کیا کچھ ، کون کون ، کون سا کون سا (چیز ، کام وغیرہ).
کَیا ہی
(اظہار کثرت و افراط کے لیے مستعمل) بہت ہی، بکثرت، بہت زیادہ، بے حساب
ہائے وائے
رنج و غم، درد و کرب یا ماتم کی صدا (اظہارِ افسوس کے لیے)، کراہ، نالہ، آہ