زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’حشرات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’حشرات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بِچُّھو
ایک پہاڑی بوٹی جس کے غدودی بال سے زہریلا مادہ رستا ہے اور وہ جلد سے مس ہونے پر سخت خراش پیدا کرتا ہے
بَھمیری
بھنھبیری، ایک پردار کیڑا جس کی دم لمبی پتلی اور رنگ لال آنکھ ٹڈے کی آنکھ کی طرح بڑی اور ابھری ہوئی ہوتی ہے۔ یہ برسات کے آخری دنوں میں نظر آتا اور اکثر دریا کے کنارے گھاس کے اوپر اڑتا ہے، پکڑے جانے پر اپنے پروں کو ہلا کر بھن بھن کرتا ہ
بَھن٘بِھیری
ایک پردارکیڑا، جس کی دم لمبی، پتلی اور رن٘گ لال، آن٘کھ ٹڈے کی آن٘کھ کی طرح بڑی اور ابھری ہوئی ہوتی ہے، یہ برسات کے آخری دنوں میں نظرآتا اور اکثر دریا کے کنارے گھاس کے اوپر اڑتا ہے۔ پکڑے جانے پر اپنے پروں کو پھیلا کر بھن بھن کرتا ہے، چکر لگانا بھی اس کی خاصیت ہے، بھنبیری
پَرْوانَہ
فرمان، منشور، حکم شاہی، حکم نامہ جو حاکم کی طرف سے جاری کیا جائے اور اس پر حاکم کی مہر لگی ہوئی ہو
پِسُّو
ایک قسم کا چھوٹا پردار جانور جو سرسری سے مشابہ ہوتا اور اکثر مرطوب ملکوں یا برسات کے دنوں میں پیدا ہو کر آدمی کا خون پیتا ہے
تِتْلی
ایک قسم کا پر دار کیڑا جس کے پروں پر طرح طرح کے رن٘گوں کے نقش و نگار ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کے پَر نہایت خوب صورت ہوتے ہیں جسے تتری اور تیتری بھی کہتے ہیں
تَتَیّا
خصوصیات میں شہد کی مکھی سے مشابہ بھڑ کی ایک قسم جو زرد رن٘گ کی ہوتی ہے، ڈن٘ک مارنے والی مکھی ، زن٘بور، ٹان٘یا، گلیز
جُگُنو
ایک مشہور کیڑا جو برسات میں زیادہ نظر آتا ہے اور اس کی دم وقفے وقفے سے چمکتی رہتی ہے، کرمک شب تاب
جَمُورا
(قدیم عسکری) چھوٹی توپ جو اونٹ کی پیٹھ پر لادی جا سکے، گھوڑے یا اونٹ پار چلنے والی قدیم زمانے کی ایک توپ، زنبورک (فارسی میں اصل لفظ 'زنبورہ' ہے، چوں کہ ہندی میں 'ز' اور 'ہ' کا تلفظ موجود نہیں اس لیے 'جمبورا' ہو گیا
جون٘ک
ایک کیڑا جو ٹھہرے ہوئے پانی میں پیدا ہوتا ہے اس کی کئی قسمیں ہوتی ہیں، بعض چھوٹے بعض چار پانچ انچ چھوٹے ہوتے ہیں جانداروں کے چمٹ جاتا ہے اور خون چوستا ہے، پانی کا کیڑا جو خونِ فاسد نکالنے کے واسطے آدمی کے جسم پر لگا دیتے ہیں، علق
جِھنگَر
ایک قسم کا بڑی بڑی مونچھوں والا کیڑا جو کونوں کھدروں میں رہتا ہے اور اکثر کپڑے کاغذ وغیرہ کو چاٹ جاتا ہے بولنے میں جھیں جھیں کی آواز نکالتا ہے
جھینگر
ایک قسم کا بڑی بڑی مونچھوں والا کیڑا جو کونوں کھدروں میں رہتا ہے اور اکثر کپڑے کاغذ وغیرہ کو چاٹ جاتا ہے بولنے میں جھیں جھیں کی آواز نکالتا ہے
چور کِیڑا
چپکے سے کارروائی کرنے والا کیڑا ؛ ایسے حشرات جو رات کی تاریکی میں فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، چور سنڈی
چُونٹا
چیون٘ٹا، چمٹا، بڑی چیونٹی، بڑی کالی چیونٹی، چیون٘ٹی کی قسم ، چیون٘ٹی سے بڑا کیڑا جو لال اور بھورے رن٘گ کا اور شکل و صورت میں چیون٘ٹی کی طرح ہوتا ہے
چِھپْکَلی
ایک بدصورت رینگنے والا چھوٹا جانور جو عام طور پر گھر کی دیواروں پر رہتا ہے اور مکھیوں پتن٘گوں اور چھوٹے کیڑوں کو کھاتا ہے
چِیچْڑی
جوں کی شکل سے ملتا ہوا، قدرے لمبا کیڑا جو کتّے، بھین٘س، بھیڑ، دن٘بے کے مختلف حصوں میں نہایت سختی سے چمٹا رہتا ہے اور ان کا خون چوستا ہے، قب: چچڑی مع تحتی الفاظ
چِیلَڑ
(طب) ایک طرح کی جوں، جو سر کی جوؤں سے بڑی، رن٘گت میں سفید اور اکثر کپڑوں کے شکن دار مقامات میں رہتی ہے
چِیُوْنٹا
چیون٘ٹی کی قسم، چیون٘ٹی سے بڑا کیڑا جو لال اور بھورے رن٘گ کا اور شکل و صورت میں چیون٘ٹی کی طرح ہوتا ہے
ریشَم کا کِیڑا
چھوٹا کیڑا جو شہتوت کے درخت پر پالا جاتا ہے اس کے لُعابِ دہن سے ریشم کا تار حاصل کیا جاتا ہے
سانپ
چکنی رَسّی کی طرح کا بغیر ہاتھ پانو یا ٹانگوں اور پنجوں کے ، پیٹ کے بل رِینگنے والا مُوذی جانور جس کی دُم پتلی اور جسم چِکنا اور پھسلنے والا ہوتا ہے اور جس کی بعض اقسام زہریلی ہوتی ہیں ، ناگ ، افعی ، مار.
سِیپ
ایک دریائی کیڑے کا گھر، جو سِیپ کے جوڑے کے اندر رہتا ہے بعض کے اندر سے موتی بھی نکلتے ہیں، اس کا بالائی خول کُھردار، اندرونی چکنا ہوتا ہے، جس سے مختلف نفیس چیزیں بنتی ہیں، بطور دوا بھی اِستعمال کیا جاتا ہے، شعرا کان سے تشبیہہ دیتے ہیں، سِیپی صدف
صَدَف
ایک قسم کا چھوٹا سمندری جانور جس کے جسم پر ایک سخت خول ہوتا ہے جس کے اندر کی تہہ کا مادہ جم کر موتی بن جاتا ہے
گھونگھا
ایک دریائی یا سمندری کیڑا، جو چکر کی صورت میں سیپی یا گھونگے کے خول میں لپٹا رہتا ہے، خول خشک ہوجاتا ہے اور اس کو پھونک کر چونا بناتے ہیں
مَکِّھیوں
بے ڈنک کا عام چھوٹا اُڑنے والا کیڑا جو بستیوں میں منڈلاتا اور اپنی بال جیسی ٹانگوں میں مختلف قسم کی متعدی بیماریوں کے جراثیم کو اڑا کر اِدھر سے اُدھر پھیلانے کا سبب بنتا ہے
مَکْڑی
مکڑکی مادہ، ایک قسم کے کیڑے کا نام جو اپنے لعاب سے جالا بنتا ہے اور مکھیاں پکڑ کر کھاتا ہے، انسان کے جسم پر جہاں مکڑی کا لعاب لگ جاتا ہے، چھوٹی چھوٹی پھنسیاں ہوجاتی ہیں
مَکّھی
بے ڈنک کا عام چھوٹا اُڑنے والا کیڑا جو بستیوں میں منڈلاتا اور اپنی بال جیسی ٹانگوں میں مختلف قسم کی متعدی بیماریوں کے جراثیم کو اڑا کر اِدھر سے اُدھر پھیلانے کا سبب بنتا ہے
مینڈک
ایک قسم کا چھوٹا آبی جانور جو خشکی پر بھی رہ سکتا ہے، اکثر تالابوں جوہڑوں وغیرہ کے کناروں پر ٹرایا کرتا ہے، غوک، گھوڑے کی نال، گھوڑے کا پٹھا
کَنْکَھجُورا
ایک زہریلے کیڑے کا نام، اس کیڑے کے جسم کی مشابہت کھجور کے درخت سے ہوتی ہے اور اس کے بہت سارے پیر ہوتے ہیں
کَھٹْمَل
ایک سیاہی مائل سرخ رنگ کا کیڑا جو چارپائیوں وغیرہ میں پیدا ہوتا ہے اور آدمی کا خون چوستا ہے، کھٹ کیڑا
کیچُوا
ایک لمبا اور سرخ رنگ کا پتلا کیڑا جو عام طور پر برسات میں نم ناک زمین میں پیدا ہو جاتے ہے، اس کے پیٹ کی مٹّی رات میں چمکتی ہے (عام طور پر مچھلی پکڑنے کے چارہ کے لیے استعمال ہوتا ہے)، ایک قسم کا پیٹ کا کیڑا جو معدے کی خرابی کے باعث پیدا ہو جاتا ہے اور جس کی شکل اور لمبائی مٹی میں پائے جانے والے کیچووں کی طرح ہوتی ہے، کرم شکم ، حیۃ البطن، شکند، خراتین، شحم الارض
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔