تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں چا کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
چا کے اردو معانی
اسم، مذکر
- رک ، چاو ، چاؤ ، چاہ
اسم، مؤنث
- (ترقیم) یونان بڑے حرف (Upsilon) کا بدل
- رک : چائے ۔
Urdu meaning of chaa
- Roman
- Urdu
- ruk, chaav, chaa.o, chaah
- (tar qiyam) yuunaan ba.De harf (Upsilon) ka badal
- ruk ha chaay
English meaning of chaa
Noun, Masculine
- tea
- Urdu form of the Greek letter upsilon (Y,υ), used in scientific notation
चा के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- = चाव
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- आचरण। चाल-चलन।
- वह जो किया जाय। आचरण। जैसे-वता, दिनचर्य्या आदि।
چا کے مرکب الفاظ
چا کے قافیہ الفاظ
چا سے متعلق دلچسپ معلومات
چا بمعنی ’’چائے‘‘ اب اس لفظ کا املا اور تلفظ کم و بیش ہرجگہ ’’چائے‘‘ بروزن ’’رائے‘‘ ہے۔ لیکن اردو بولنے والے اینگلو انڈین اور عیسائی حضرات عموماً ’’چا’’ بروزن ’’آ‘‘ کہتے تھے۔ جان شیکسپیئر (Shakespear) کے لغت (۴۳۸۱) میں ’’چا‘‘ اور ’’چا دان‘‘ درج ہیں، دوسرے کسی املا کا پتہ نہیں۔ ممکن ہے اس زمانے میں سب لوگ ’’چا‘‘ ہی بولتے ہوں۔ لیکن’’چاہ‘‘ بھی اس لفظ کا پرانا املا اور تلفظ معلوم ہوتاہے۔ شاہ مبارک آبرو کا شعر ہے ؎ چونک کر مستی ستی پیتا ہے میرا خون گرم شب کو ہو ہے سووتے سے جاگ کر قہوے کی چاہ بظاہر یہاں لفظ’’چاہ‘‘ اور’’ قہوہ‘‘ میں ضلع کا ربط ہے۔ آبرو کا زمانۂ حیات۳۸۶۱/ ۵۸ تا ۳۳۷۱ قرار دیا گیا ہے۔ اگر آبرو کے شعر میں’’چاہ‘‘ اور’’قہوہ‘‘ میں ضلعے کا تعلق واقعی ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اواخر سترہویں صدی اور اوائل اٹھارویں صدی میں اس لفظ کا تلفظ ’’چاہ‘‘ تھا، یا ’’چاہ‘‘ بھی تھا۔ بعض نسبۃً جدید کتابوں میں’’چاء‘‘ بھی دیکھا گیا ہے، لیکن سنا نہیں گیا۔ اس املا کو درست قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں۔ آج کل بعض کم پڑھے لکھے حلقوں میں’’چا‘‘ اور’’چاہ‘‘ کبھی کبھی سننے میں آجاتے ہیں۔معیاری اردو انھیں چھوڑ چکی ہے۔ ’’نفائس اللغات‘‘ (مرتبہ ۷۳۸۱) میں اوحد الدین کرمانی نے صرف ’’چائے‘‘ درج کیا ہے اور کہا ہے کہ عربی اس کی ’’صائے‘‘ ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ انیسویں صدی کی پہلی دہائی میں، کم سے کم اودھ کے علاقے میں، شاید ’’چائے‘‘ ہی رائج تھا، یا شاید ’’چائے‘‘ بھی رائج تھا۔ آج کل ہرجگہ ’’چائے‘‘ ہی مروج ہے۔ جدیدعربی میں ’’شائے‘‘ ہے، بلا ہمزہ۔ ’’معربات رشیدی‘‘ میں درج ہے کہ عربی لفظ ’’صائے‘‘ فارسی لفظ ’’چائے‘‘ کا معرب ہے۔ اس کے معنی یہ ہوئے کہ’’چائے‘‘ لفظ قدیمی ہے اور اس کا یہی املا درست ہے۔ وحید قریشی کا بیان ہے کہ چینی میں’’چا‘‘ اور’’چائے‘‘ دونوں لفظ ہیں۔ پینے کے لئے تیار چائے کو وہ لوگ ’’چا‘‘ کہتے ہیں اور چائے کی پتی کو’’چائے‘‘۔ ایک دلچسپ حاشیے کے طور پر یہ بات درج کرتا ہوں کہ مغرب میں اکثر لوگ (خاص کر اردو بولنے والے اور ان کے غیر ملکی متعلقین) کی زبانوں پر’’چائے‘‘ بمعنی ’’چینی، پانی، دودھ اور چائے کی پتی ملا کر پتیلی میں تیارکی ہوئی چائے‘‘ ہے، اور Tea بمعنی وہ چائے ہے جو کیتلی میں لائی جاتی ہے اور جس کے ساتھ دودھ اور شکر الگ الگ برتنوں میں ہوتے ہیں۔ ایک اور حاشیے کے طور پر یہ بات بھی ہے کہ انگریزی میں اٹھارویں صدی تک Tea کا تلفظ ’’ٹے/چے‘‘ تھا، کیونکہT سے شروع ہونے والے بعض الفاظ اور سالموں میںT کی آواز ’’چ‘‘ جیسی، بلکہ بسا اوقات بالکل’’چ‘‘ ہی سنائی دیتی ہے۔ Nature کا تلفظ پہلے Natyer تھا، بعد میں Naychar ’’نیچر‘‘ ہوگیا۔ Tea کی البتہ قلب ماہیت ہوگئی۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
چاہو
تمھارا دل چاہے، تمھاری مرضی ، جو تمہیں پسند ہو مخاظب کو دو باتوں یا کاموں میں اختیار دینے یا ان دونوں کو ایک حکم میں داخل کرنے کے لیے مستعمل ، یا ، خواہ، چاہے
چاہا
(مُہر کنی) لکڑی کی دستی جس کے من٘ھ پر مہر کے نگ کو کام کی غرض کے لیے مسالے سے جمالیا جاتا ہے ، زیر چوب.
چانڈا
(کھنساری) گڑ کو کڑھاؤ میں الٹ پلٹ کرنے اور کناروں پر سے کھرچنے کا کفچہ جس میں ایک لمبا دستہ اور سرے پر گول من٘ھ کا چان٘د ہوتا ہے ، چنڈوا ، کھپچہ ، کفچہ.
چاندا
حدوں کی وہ نشانی جس سے گاؤں کی حدود مقرر ہوں، پیمائش کا وہ خاص مقام جس کے فاصلے کے ذریعے سے حدود بندی ہوتی ہے
چاندی
ایک سفید رنگ کی قیمتی دھات جو کان سے نکلتی ہے اور بیشتر زیورات، سکے اور نازک قسم کے برتن وغیرہ بنانے کے کام میں آتی ہے، نقرہ، فضّہ، سیم
چانڈی
(کاشتکاری) بیج بونے کا (قیف نما) نلوا جو ہل کی پھالی والے حصے کے ساتھ کھڑا بان٘دھ دیا جاتا ہے (اس کا نچلا حصہ نوکدار بان٘س کا اور بالائی حصہ پھیلے ہوئے من٘ھ کے پیالے سے مشابہ ہوتا ہے) ، اکھری ، بان٘سا ؛ پر ؛ نال.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bair
बैर
.بَیر
malice, enmity, animosity, rancour, hostility
[ Khayalat-o-afkar ka mel na khana aapsi bair ka sabab nahin hona chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gair-qaanuunii
ग़ैर-क़ानूनी
.غَیر قانُونی
illegal, against the law and rule
[ Police ne ek ghair-qanooni hathiyaaron se lais shakhs ko pakda ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
yaar
यार
.یار
friend, companion, comrade
[ bure waqton mein yar bhi sath chhor dete hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tijaarat
तिजारत
.تِجارَت
the practice of traffic, traffic, trade
[ Naukari ke muqabla mein tijarat zyada achchha pesha hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
auzaar
औज़ार
.اَوزار
instruments, tools
[ Tokra mazduri ke liye dhalayi ka ek qudrati auzar hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taajir
ताजिर
.تاجِر
trader, businessman
[ Patel Bhai chamde ka bada taajir hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hurriyat
हुर्रियत
.حُرِّیَت
liberty, independence, freedom
[ Hurriyat-pasand log kabhi mahdood ilaqe par aamaada nahin hote ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jur.at
जुरअत
.جُرْأَت
courage, audacity, boldness, valour
[ Chalak adami ishq ki raah mein na-muradi ke panv jurat se rakhte hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bil-KHusuus
बिल-ख़ुसूस
.بِالْخُصْوص
specially, particularly, in particular
[ Hindustan mein bilkhusoos Tamil Nadu aur Bengal vagaira mein koka ki kheti ki jati hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
huur
हूर
.حُور
virgin of paradise, beautiful nymph of Paradise
[ Main ne jannat mein ek mahal ke niche nahar ke kinare ek hoor ko vuzu karte dekha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (چا)
چا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔